توہینِ مذہب کے ملزم کی میت پر ہنگامہ، سپریم کورٹ نے مولوی احمد کی ضمانت مسترد کردی

پیر 29 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے توہینِ مذہب کے ملزم کی میت دفنانے کے دوران ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں نامزد مولوی احمد کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی ہے۔

یہ درخواست ملزم کی جانب سے واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی گئی۔

جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا

دورانِ سماعت سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو ہدایت کی کہ وہ اس مقدمے کی سماعت 3 ماہ کے اندر مکمل کرے۔

وکیلِ صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ توہینِ مذہب کے ملزم کی میت دفنانے کے موقع پر جھگڑا ہوا، تاہم ان کے موکل مولوی احمد اس وقت موقع پر موجود ہی نہیں تھے۔

وکیل کے مطابق مولوی احمد کا واقعے سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے متنازع ٹوئیٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کا ٹرائل روک دیا

اس کے برعکس سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم مولوی احمد نے موقع پر لوگوں سے خطاب کیا جس کے نتیجے میں اشتعال پھیلا اور حالات کشیدہ ہوئے۔

سرکاری وکیل کے مطابق مقدمے میں اب تک 4 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ مولوی احمد کے خلاف سندھ کے علاقے تھانہ عمر کوٹ میں اشتعال دلانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا

  خواتین اور بچوں کی نازیبا تصاویر، گروک کے خلاف دنیا بھر میں تحقیقات کا مطالبہ

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟