نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزیراعظم کے آئندہ دورۂ سوئٹزرلینڈ کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی بریفنگ اجلاس کی صدارت کی۔
یہ دورہ 19 سے 23 جنوری 2026 کے دوران ڈیووس-کلوسٹرز میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے 56ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی ورلڈ اکنامک فورم کے صدر سے ملاقات، تبادلہ خیال
اجلاس میں سیکریٹری خارجہ، جینیوا میں پاکستان کے مستقل نمائندے اور وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام نے نائب وزیراعظم کو دورے کی تیاریوں، مجوزہ پروگرام اور ورلڈ اکنامک فورم کے ایجنڈے پر تفصیلی بریفنگ دی۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 chaired a briefing session today to oversee preparations in context of the Prime Minister's upcoming visit, to attend 56th Annual meeting of world Economic Forum (WEF) from 19 to 23 January, 2026 in… pic.twitter.com/ynf56UVKTe
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) December 29, 2025
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران ہونے والی دو طرفہ ملاقاتوں، عالمی رہنماؤں سے روابط اور وسیع میڈیا مصروفیات پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ دورے کے دوران آنے والے سربراہانِ مملکت و حکومت کے علاوہ عالمی اقتصادی، کاروباری اور مالیاتی اداروں کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ مؤثر ملاقاتیں یقینی بنائی جائیں۔
مزید پڑھیں: ورلڈ اکنامک فورم کے دوران عالمی اشرافیہ نے لاکھوں ڈالر کہاں لٹائے؟
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نجی شعبے کے کاروباری اداروں کے ساتھ تعاون کے نئے مواقع تلاش کیے جائیں تاکہ پاکستان کی معیشت، سرمایہ کاری اور تجارتی روابط کو فروغ دیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم جیسے عالمی پلیٹ فارم سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے مؤقف، معاشی ترجیحات اور سرمایہ کاری کے امکانات کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا جانا چاہیے۔














