اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان مشن کی جانب سے نیویارک میں کثیرالجہتی فورمز پر پاکستان کی اہم خارجہ پالیسی ترجیحات کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے مسلسل اور مربوط کوششیں کی جا رہی ہیں۔
وزارتِ خارجہ میں ایک ملاقات کے دوران سفیر عاصم افتخار نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی.
یہ بھی پڑھیں: دوست ممالک قابل احترام لیکن برطانیہ کو بالکل درست اور بروقت ڈی مارش کیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
جس میں بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور دیگر عالمی اداروں میں ہونے والی سفارتی مصروفیات شامل تھیں۔
The Deputy Prime Minister and Foreign Minister, Mohammad Ishaq Dar (@MIshaqDar50), received Pakistan’s Permanent Representative to the UN in New York, Ambassador Asim Iftikhar, at MoFA.
Ambassador Asim briefed the DPM/FM on the Pakistan Mission’s engagements in New York,… pic.twitter.com/xmphmeyBoW
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) December 30, 2025
انہوں نے بتایا کہ ان کوششوں میں مسئلہ جموں و کشمیر اور فلسطینی کاز کو نمایاں طور پر عالمی برادری کے سامنے پیش کرنا شامل ہے۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے عالمی امن، سلامتی اور اقتصادی ترقی کے حصول میں اقوام متحدہ اور کثیرالجہتی اداروں کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔
مزید پڑھیں: ای سی او: دہشتگردی ترقی میں رکاوٹ، علاقائی رابطوں کے فروغ کے بغیر ترقی ممکن نہیں، اسحاق ڈار
انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر امن و استحکام کے فروغ اور دیرپا حل کے لیے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم کو کلیدی اہمیت دیتا ہے۔














