کیا مسلم دنیا مغربی ڈس انفارمیشن کا شکار ہو رہی ہے؟

منگل 3 مارچ 2026
author image

احسن ابرار خالد

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور عالمی طاقتوں کے رویوں کا گہرا مشاہدہ کیا جائے تو یہ حقیقت کھل کر سامنے آتی ہے کہ اسرائیل اور امریکا کی حکمتِ عملی کسی مخصوص ملک میں حکومت کی تبدیلی سے کہیں زیادہ گہری اور خطرناک ہے۔ ان کا اصل مقصد ایران یا کسی دوسرے ملک کے نظام کو جڑ سے اکھاڑنا نہیں بلکہ اسے اس حد تک کمزور اور لاچار کر دینا ہے کہ وہ صرف اپنی بقا کی جنگ میں الجھ کر رہ جائے۔ اس سوچی سمجھی چال کا سب سے بڑا نشانہ پورا مسلم خطہ ہے، جسے ایک لامتناہی خلفشار اور ہیجان کی آگ میں جھونک دیا گیا ہے۔

آج کے دور میں جنگیں صرف سرحدوں پر نہیں بلکہ ذہنوں میں لڑی جا رہی ہیں۔ مغربی طاقتوں نے قیاس آرائیوں اور بے بنیاد خبروں کا ایک ایسا جال بن رکھا ہے جس میں پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک بری طرح جکڑے جا رہے ہیں۔ اس وقت مغربی میڈیا نے باقاعدہ ایک انفارمیشن وار کا مورچہ سنبھال رکھا ہے، جہاں رپورٹنگ غیر جانبدارانہ نہیں بلکہ ایک خاص ایجنڈے کے تحت کی جا رہی ہے۔

حال ہی میں مغربی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا کہ ’ایران پر امریکی حملہ سعودی عرب کے اصرار پر ہوا‘، درحقیقت یہ ایک ایسا میزائل تھا جس کا مقصد تہران اور ریاض کے درمیان چین اور پاکستان کی ثالثی سے پیدا ہونے والی حالیہ قربت کو دشمنی میں بدلنا ہے۔ یہ خبر کسی سرکاری ذرائع کے بغیر محض نامعلوم ذرائع کے نام پر پھیلائی گئی تاکہ مسلم امہ کے دو بڑے ستونوں کے درمیان شکوک و شبہات کی دیوار کھڑی کی جا سکے۔

مغربی میڈیا کی جانبداری کا عالم یہ ہے کہ وہ اسرائیل کی کھلی جارحیت کو حقِ دفاع قرار دیتا ہے، جبکہ فلسطینیوں کی جدوجہدِ آزادی کے لیے دہشت گردی جیسی اصطلاحات استعمال کی جاتی ہیں۔ نیویارک ٹائمز جیسے بڑے اداروں نے تو اپنے عملے کو باقاعدہ ہدایت نامے جاری کر رکھے ہیں کہ نسل کشی یا مقبوضہ فلسطین جیسے الفاظ استعمال نہ کیے جائیں۔

اسی طرح ایران پر حملے کے دوران اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی اور اسکولوں میں معصوم بچیوں کی ہلاکتوں کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا، کیونکہ مغربی میڈیا کا مقصد سچ دکھانا نہیں بلکہ اسرائیل کے جرائم پر پردہ ڈالنا اور مسلمانوں کو آپس میں لڑوانا ہے۔

مغربی طاقتیں دور بیٹھ کر اس تمام فساد کا تماشا دیکھ رہی ہیں۔ جب مسلمان ممالک ایک دوسرے پر شک کرتے ہیں اور آپس میں دست و گریبان ہوتے ہیں، تو اس کا براہِ راست فائدہ ان قوتوں کو پہنچتا ہے جو اس خطے کو غیر مستحکم دیکھنا چاہتی ہیں۔

پاکستان کے لیے بھی یہ صورتحال تشویشناک ہے کیونکہ یہاں کا پڑھا لکھا طبقہ اکثر مغربی میڈیا کی پروفیشنلزم سے مرعوب ہو کر ان کی خبروں کو حرفِ آخر سمجھ لیتا ہے، حالانکہ وہ خبریں مخصوص فکری ایجنڈے کا حصہ ہوتی ہیں۔

وقت کی اہم ضرورت یہ ہے کہ مسلم دنیا کے مقتدر حلقے اور عوام ان چالوں کو سمجھیں۔ اگر ہم نے ان بے بنیاد خبروں اور اصطلاحات کے گورکھ دھندے کا بروقت ادراک نہ کیا تو ہم دشمن کے بچھائے ہوئے اس جال میں الجھ کر رہ جائیں گے۔

ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ دشمن کا ہدف صرف ایک ریاست نہیں بلکہ پوری مسلم امہ کا اتحاد اور امن ہے، جسے پارہ پارہ کرنے کے لیے ہر روز ایک نیا جھوٹ تراشا جاتا ہے۔ اب وقت ہے کہ ہم مغربی میڈیا کی فکری غلامی سے نکل کر حقائق کو اپنی آنکھ سے دیکھیں اور دنیا کو دکھائیں۔

ادارے کا کالم نگار کی رائے کے ساتھ متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

الیکٹرانک اور نیو میڈیا میں خدمات سرانجام دینے والے ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہیں۔ اسپورٹس، انویسٹیگیٹیو رپورٹنگ، ویڈیو اسٹوری ٹیلنگ، اور ڈیسک ایڈیٹنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تمغہ امتیاز یافتہ شوٹر محسن نواز کا اپنا اعزاز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے نام کرنے کا اعلان

پیٹرول سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

آزاد کشمیر میں 9 جون کے احتجاج سے قبل ہی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم تنظیم قرار، نوٹیفکیشن جاری

رومانیہ کی بندرگاہ پر بحری ڈرون دھماکا، یوکرین کا روس پر سگنل جام کرنے کا الزام، کشیدگی میں اضافہ

مکہ میں ام القریٰ یونیورسٹی کا انقلابی ڈیجیٹل کلچرل منصوبہ، حجاج اور عمرہ زائرین کا سفر اب مزید یادگار

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: سیاسی گہما گہمی عروج پر، عوام جمہوری عمل کے لیے پرجوش

بجٹ میں ریلیف یا مہنگائی کا طوفان؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈلاک برقرار

اسلام آباد کے لیے جامع اصلاحاتی پیکیج تیار، دارالحکومت کا اپنا وزیراعلیٰ بھی زیر غور

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟