نواز شریف کینسر اسپتال سے پورا پاکستان مستفید ہوگا، وزیر اطلاعات پنجاب

منگل 30 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے میں نمایاں اور عملی اقدامات کیے ہیں، جن کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو چکے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں جدید کینسر اسپتال تعمیر کیے جا رہے ہیں، جہاں کینسر کے علاج کے لیے جدید ترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سرگودھا اسپتال کی نئی بلڈنگ چند مہینوں میں مکمل کر لی جائے گی، جس سے علاقے کے عوام کو معیاری طبی سہولتیں میسر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کیس: ملزمان پر فردِ جرم عائد، گواہ طلب

انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کینسر اسپتال سے نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان کے مریض مستفید ہوں گے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مریم نواز ہیلتھ کلینک منصوبہ کامیابی سے کام کر رہا ہے، جس کے تحت عوام کو ان کی دہلیز پر ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ صحت اور امن و امان سے متعلق حکومت کے وعدے پورے کیے جا چکے ہیں، جبکہ صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں دانتوں کے علاج کے لیے بھی بہترین اور جدید اقدامات کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:لاہور میں بسنت منانے کی شرائط و ضوابط کیا ہوں گی؟ صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے بتا دیا

میڈیا سے گفتگو کے دوران عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں پیش آنے والے بعض واقعات پر بھی تشویش کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے اسٹاف نے صحافیوں پر تشدد کیا اور انہیں دھکے دیے، جو قابل مذمت عمل ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ایک اپوزیشن رکن نے پریس گیلری میں موجود صحافیوں کو ’بکاؤ میڈیا‘ کہا، جو صحافتی برادری کی توہین ہے۔

مزید پڑھیں: اڈیالہ سے کبھی بھی کوئی خیر کی خبر نہیں آتی، عظمیٰ بخاری کا بیان

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر یہ الزام عائد کر رہے ہیں کہ انہوں نے لوگوں کو پلانٹ کیا تھا، جسے انہوں نے مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے جھوٹا الزام قرار دیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے اعلان کیا کہ اپنے خلاف جھوٹے الزامات لگانے پر وہ ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کر رہی ہیں، انہوں نے بطور احتجاج ایوان سے واک آؤٹ کا بھی اعلان کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

تجارتی خسارے میں کمی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے، وزیراعظم کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟