وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ’ستھرا پنجاب‘ وژن کے تحت لاہور کو زیرو ویسٹ شہر بنانے کے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔ سال 2025 میں شہر کے 39 جھگی پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی تھی، جو اب مکمل طور پر کلئیر کر دیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: رواں برس لاہور میں کتنے ہزار لوگوں کی جیب کٹی؟
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور انفورسمنٹ ونگ کی مشترکہ ٹیمیں تجاوزات اور جھگیوں کے خلاف گرینڈ آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں کو کوڑا کرکٹ سے پاک رکھنے اور شہریوں میں صفائی کے شعور کو بڑھانے کے لیے مہم کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: سہیل آفریدی لاہور کیا کرنے گئے تھے؟
ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ شہر کو زیرو ویسٹ ماڈل پر لانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ بھی شہر کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ تجاوزات قائم کرنے والے عناصر کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ لاہور کا تاریخی حسن بحال رہ سکے۔














