سندھ حکومت نے طویل انتظار کے بعد ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح کر دیا، جس کے ذریعے کراچی کے شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی ایک نئی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیرتوانائی ناصر شاہ نے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا پہلی سرکاری ٹیکسی سروس کے آغاز کا فیصلہ
افتتاحی تقریب کے دوران حکام نے شرجیل میمن کو بسوں کی اہم خصوصیات کے بارے میں بریفنگ دی۔
A positive step forward for the City of Quaid 🚍
The Sindh Government has launched Double Decker Buses,
providing citizens with comfortable, safe, and modern travel facilities.
Public service is our true identity.#DoubleDeckerBusKarachi@BBhuttoZardari@sharjeelinam pic.twitter.com/vI4wHyFuzH— Baksher Boto (@baksher_boto321) December 31, 2025
حکام کے مطابق ابتدائی طور پر ڈبل ڈیکر بسیں 22 کلومیٹر طویل روٹ پر چلائی جائیں گی، جو ملیر ہالٹ سے فوارہ چوک تک محیط ہوگا۔
ڈبل ڈیکر بس سروس کا کرایہ 80 روپے سے 120 روپے کے درمیان مقرر کیا گیا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے کہا کہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بسیں اگلے روز سے باقاعدہ طور پر سڑکوں پر آجائیں گی اور اگر یہ سروس کامیاب رہی تو اس سروس میں مزید بسیں بھی شامل کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز کا انتظام سندھ حکومت نے سنبھال لیا
شرجیل میمن نے بتایا کہ بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں اور امید ہے کہ آئندہ سال مارچ یا اپریل تک کراچی کے ٹریفک اور سڑکوں کے مسائل میں نمایاں بہتری آئے گی۔













