نئے سال کی آمد پر ہوائی فائرنگ، 25 افراد زخمی، 41 ملزمان گرفتار

جمعرات 1 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہکراچی میں سال نو کے آغاز پر ہوائی فائرنگ کے واقعات میں 25 افراد زخمی ہوگئے، جب کہ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں سے ہوائی فائرنگ کے الزام میں 41 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس اور ریسکیو اداروں کے مطابق زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں سال نو کے موقع پر ڈبل سواری اور ہوائی فائرنگ پر پابندی

کراچی کے مختلف علاقوں میں نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آئے۔ پولیس کے مطابق چنیسر گوٹھ میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کورنگی، گولیمار، فائیو اسٹار اور نیو سبزی منڈی میں فائرنگ کے واقعات میں مجموعی طور پر 5 افراد زخمی ہوئے، جبکہ گلشن معمار، زمان ٹاؤن اور دیگر علاقوں سے بھی فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

پولیس نے گلشن معمار، کورنگی، گولیمار، فائیو اسٹار، نیو سبزی منڈی اور زمان ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کے الزام میں 41 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ادھر کوئٹہ میں بھی نئے سال کے آغاز پر ہوائی فائرنگ کی گئی، جبکہ لاہور میں ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر 5 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سال نو پر حیدر آباد میں ہوائی فائرنگ سے 4 افراد اور نواب شاہ میں 2 افراد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:نیو ایئر پر فائرنگ کرنے والوں کے لیے پشاور پولیس کا واضح اعلان، سزا بھی بتادی

کراچی میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی نشاندہی کے لیے ڈرون کیمروں کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق شہر میں پہلی مرتبہ ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے ڈرون اڑائے گئے اور فائرنگ میں ملوث افراد کی ویڈیو ریکارڈ کر کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے کراچی کے 16 سے زائد تھانوں کو ڈرون کیمرے فراہم کیے گئے۔

کراچی پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی جاوید اوڈھو نے کہا ہے کہ سال نو کے موقع پر شہر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ اور قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ پر مقدمہ اقدامِ قتل کے تحت درج کیا جائے گا اور شہر کے کسی علاقے کو بند نہیں کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں