نیا سال منانے کے لیے 25 سالہ شادی شدہ خاتون نے اپنے 44 سالہ شادی شدہ عاشق کو گھر بلایا، جہاں مبینہ طور پر اس نے چاقو سے مرد کے نجی حصے پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔ زخمی مرد کو سِیون اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور خاتون اس وقت فرار ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے نیو ایئر نائٹ پر فول پروف سکیورٹی انتظامات، 3500 اہلکار تعینات
ابتدائی تحقیقات کے مطابق، متاثرہ شخص اور خاتون کے درمیان گزشتہ 6 سے 7 سال سے مبینہ تعلقات تھے۔ خاتون مبینہ طور پر مرد پر دباؤ ڈال رہی تھی کہ وہ اپنی اہلیہ کو چھوڑ کر اس سے شادی کرے، جس کے نتیجے میں ان کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے رہے۔

نومبر 2025 میں متاثرہ شخص نے عارضی طور پر بہار کا سفر کیا تاکہ خاتون سے فاصلے رکھ سکے، لیکن وہ فون پر مسلسل دھمکیاں دیتی رہی۔ 19 دسمبر کو ممبئی واپس آنے کے بعد متاثرہ شخص نے خاتون سے رابطہ ختم کردیا۔ تاہم 31 دسمبر کو قریباً ڈیڑھ بجے رات خاتون نے نئے سال کی پارٹی کے بہانے اسے گھر بلایا۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق خاتون نے سب سے پہلے متاثرہ شخص سے پتلون اتارنے کو کہا، پھر باورچی خانے سے سبزی کا چاقو لائی اور اچانک حملہ کر دیا۔ مرد شدید زخمی اور خون بہنے کی حالت میں گھر واپس پہنچا، جہاں سے اسے اس کے بیٹے اور دوستوں نے اسپتال منتقل کیا، ڈاکٹروں کے مطابق چوٹ کافی گہری ہے اور سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں نیو ایئر نائٹ منانے کی تیاریاں مکمل، کہاں پر کیا ہو رہا ہے؟
A shocking incident has come to light from Mumbai, where a woman allegedly attacked her lover and severed his private parts after he refused to marry her.@dipeshtripathi0 #Mumbai https://t.co/i2HPhghAOR
— IndiaToday (@IndiaToday) January 2, 2026
پولیس نے معاملے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور فرار خاتون کی تلاش کر رہی ہے۔














