زلمی مدرسہ لیگ پنجاب: لاہور میں چھٹے ایڈیشن کا آغاز

جمعہ 2 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں زلمی مدرسہ لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز ہو گیا ہے جس کے افتتاحی دن 3 میچز کھیلے گئے۔

افتتاحی تقریب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکر، وجیہ قمر (منسٹر آف اسٹیٹ، فیڈرل ایجوکیشن و پروفیشنل ٹریننگ)، مینیجر جنرل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر غلام قمر، ڈائریکٹوریٹ جنرل مذہبی تعلیم کے ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی اور چیرمین کونسل آف اسلامک آڈیولوجی شریک ہوئے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور پشاور زلمی کے چیف آف آپریٹنگ آفیسر میاں عباس لائق بھی موجود تھے۔

اس سے قبل زلمی مدرسہ لیگ کا کامیاب انعقاد پشاور، گلگت، کوئٹہ اور آزاد کشمیر میں کیا جا چکا ہے اور اس چھٹے ایڈیشن کا انعقاد پشاور زلمی، زلمی فاؤنڈیشن اور پیغام پاکستان کے اشتراک سے پنجاب میں ہو رہا ہے۔

ایونٹ میں 15 ٹیمیں شریک ہیں اور فائنل 6 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ افتتاحی تقریب کی نظامت ڈاکٹر احمد خاور شہزاد (ڈی سی او پنجاب سینٹر آف ایکسیلینس آن سی وی ای) نے انجام دی جبکہ غلام صغیر شاہد نے بھی ادارے کی نمائندگی کی۔

پہلے دن کے میچز کے نتائج

میچ 1: پینتھرز 69 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر۔ انونسبلز 6 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے چھ وکٹوں سے جیت گئے۔

میچ 2: لائنز 113 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر۔ رویالز 7.4 اوورز میں ہدف حاصل کر کے 6 وکٹوں سے جیت گئے۔

میچ 3: اسٹرائیکرز 73 رنز 7 وکٹوں کے نقصان پر۔ میورکس نے 7.2 اوورز میں ہدف حاصل کر کے ایک وکٹ سے جیت حاصل کی۔

زلـمی مدرسہ لیگ مدارس کے طلبہ کو کھیلوں، قائدانہ صلاحیتوں اور قومی دھارے کے اداروں کے ساتھ مثبت تعلقات قائم کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔

یہ لیگ طلبہ میں خود اعتمادی، نظم و ضبط، ٹیم ورک اور مثبت سماجی کردار فروغ دینے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے۔

چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا کہ زلـمی مدرسہ لیگ میرے دل کے بہت قریب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مدارس کے طلبہ کو برسوں نظرانداز کیا گیا، حالانکہ ان میں بے پناہ صلاحیت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس لیگ کے ذریعے ہم انہیں اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنے، قیادت کرنے اور مثبت مقابلے کا حصہ بننے کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ہے کہ یہ نوجوان پاکستان کے روشن مستقبل میں فعال اور مثبت کردار ادا کریں۔

پیغام پاکستان کے مطابق زلمی مدرسہ لیگ سیزن 6 مدارس کے طلبہ میں قیادت، نظم و ضبط اور مثبت قومی شمولیت کو فروغ دینے کی ایک مؤثر کوشش ہے۔

واضح رہے کہ زلمی فاؤنڈیشن، پشاور زلمی کی فلاحی شاخ ہے جو پاکستان بھر میں کھیل، تعلیم، صحت اور نوجوانوں کے بااختیار بنانے کے منصوبوں کے ذریعے سماجی ترقی کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟