اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان علاقائی صورتحال پر ٹیلیفونک رابطہ

ہفتہ 3 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار اور شہزادہ فہد بن سلطان کا رابطہ، پاک سعودی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جمعے کو ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے زور دیا کہ خطے میں موجود تمام فریقین کو کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز اقدامات سے گریز کرنا چاہیے اور مسائل کے حل کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کا راستہ اپنانا چاہیے تاکہ علاقائی امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

قبل ازیں پاکستان نے یمن کی صورتحال کے حل کے لیے بات چیت اور سفارتی ذرائع کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا تھا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے ایک بیان میں امید ظاہر کی کہ مملکت سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے کیے گئے مثبت اقدامات یمن کے مسئلے کے پرامن حل میں معاون ثابت ہوں گے۔

مزید پڑھیے: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی اسحاق ڈارسے ملاقات، کثیرالجہتی سفارتکاری مزید مؤثر بنانے پر زور

انہوں نے کہا کہ پاکستان یمن کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کی دانشمندی اور دوراندیشی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ان کے مطابق ایسے اقدامات دونوں برادر ممالک کی جانب سے خطے میں امن اور استحکام کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

ترجمان نے یمن کی وحدت اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا بھی اعادہ کیا۔

یاد رہے کہ منگل کے روز متحدہ عرب امارات نے یمن سے اپنے باقی ماندہ انسدادِ دہشت گردی دستوں کی واپسی کا اعلان کیا تھا، جس کے بارے میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ زمینی صورتحال میں حالیہ پیشرفت کے جائزے کے بعد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیںں: ’تائیوان چین کا اٹوٹ انگ ہے‘، اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب سعودی عرب نے یمن میں متحدہ عرب امارات کے بعض اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ ان اقدامات سے سعودی قومی سلامتی، یمن کے استحکام اور خطے کے مجموعی امن کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

برطانیہ کی مسجد میں نمازیوں کی ورزش کے سیشنز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟