’تائیوان چین کا اٹوٹ انگ ہے‘، اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال

پیر 29 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار

پیر کو ہونے والی ملاقات کے دوران چینی سفیر نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی جانب سے نئے سال کی مبارک باد اور نیک تمنائیں نائب وزیراعظم کو پہنچائیں۔

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے نئے سال کی مبارک باد کا جواب دیتے ہوئے پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور قومی ترقی کے لیے چین کی بھرپور اور مستقل حمایت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ چین کی حمایت پاکستان کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

اس موقعے پر اسحاق ڈار نے چین کے بنیادی قومی مفادات پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا جن میں ون چائنا پالیسی کی مکمل پاسداری شامل ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان عوامی جمہوریہ چین کو پورے چین کی نمائندگی کرنے والی واحد جائز حکومت تسلیم کرتا ہے اور تائیوان چین کا اٹوٹ انگ ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مجموعی دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں: سدا بہار اسٹریٹجک کواپریٹو پارٹنرشپ دونوں ممالک کی خوشحالی کے لیے ناگزیر، پاکستان چین کا اتفاق

فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور چین کی آل ویدر اسٹریٹجک پارٹنرشپ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک بنیادی ستون اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک مضبوط سہارا بنی رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟