امریکا کا وینزویلا کے صدر اور اہلیہ کی گرفتاری کا دعویٰ، نائب صدر کا بیان سامنے آگیا

ہفتہ 3 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی اور صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد ملک کی نائب صدر کی جانب سے پہلا باضابطہ ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائب صدر دَلسی رودریگیز نے سرکاری ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے حالیہ غیر معمولی اور تشویشناک صورتحال پر اظہارِ خیال کیا۔

مزید پڑھیں: وینزویلا پر امریکا کا بڑا حملہ، صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا، امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ

انہوں نے بتایا کہ حکومت کو تاحال صدر مادورو اور خاتونِ اوّل سیلیا فلورس کے بارے میں کوئی مصدقہ معلومات موصول نہیں ہو سکیں۔

نائب صدر نے کہاکہ صدر اور ان کی اہلیہ اس وقت کہاں ہیں اور کس حالت میں ہیں، اس حوالے سے معلومات حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری ہے۔

انہوں نے امریکی فوجی کارروائی کو شدید سامراجی جارحیت قرار دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کے زندہ ہونے کے شواہد سامنے لائیں۔

دلسی رودریگیز کے مطابق امریکی حملوں کے نتیجے میں ملک کے مختلف حصوں سے سرکاری اہلکاروں، فوجیوں اور عام شہریوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، جو نہایت تشویشناک ہیں۔

انہوں نے قوم سے اتحاد، صبر اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت ایک نہایت نازک مرحلے سے گزر رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ امریکا نے وینزویلا میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کے دوران صدر مادورو کو ان کی اہلیہ سمیت گرفتار کر کے ملک سے باہر منتقل کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: وینزویلا کے صدر کو امریکا میں مقدمے کا سامنا کرنے کے لیے تحویل میں لیا، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو

اگرچہ امریکی صدر نے ان کی موجودہ مقام کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں دی، تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صدر مادورو کو قانونی کارروائی کے لیے امریکا منتقل کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا

  خواتین اور بچوں کی نازیبا تصاویر، گروک کے خلاف دنیا بھر میں تحقیقات کا مطالبہ

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟