وینزویلا پر امریکی حملے پر دنیا کو تشویش لاحق، یورپی ملک نے ثالثی کی پیشکش کردی

ہفتہ 3 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وینزویلا پر امریکی فوجی کارروائی اور صدر نکولس مادورو کی اہلیہ سمیت گرفتاری کے بعد عالمی برادری کی تشویش لاحق ہوگئی ہے، جبکہ اسپین نے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔

عالمی سطح پر یورپی ممالک کے علاوہ روس، چین، ایران اور دیگر نے اس واقعے پر ردعمل ظاہر کیا ہے، اور کشیدگی کم کرنے، بین الاقوامی قوانین کی پاسداری اور مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے پر زور دیا ہے۔

مزید پڑھیں: وینزویلا پر امریکا کا بڑا حملہ، صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا، امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ

یورپی یونین:

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے یورپی یونین کے وینزویلا سفیر سے رابطہ کیا ہے۔

کالاس نے کہاکہ یورپی یونین نے پہلے ہی موقف اختیار کیا ہے کہ صدر مادورو کو قانونی حیثیت حاصل نہیں، تاہم بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کا احترام ضروری ہے۔

بیلجیئم:

بیلجیئم کے وزیر خارجہ میکسم پریوو نے بتایا کہ بیلجیئم کا سفارتخانہ کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں مکمل طور پر فعال ہے اور وہ یورپی شراکت داروں کے ساتھ مل کر صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

نیدرلینڈز:

ڈچ وزیر خارجہ ڈیوڈ فان ویل نے کہاکہ وینزویلا کی صورتحال ابھی غیر واضح ہے، تاہم وہ اپنے سفارتخانے کے ذریعے مسلسل رابطے میں ہیں۔

پولینڈ:

پولینڈ کی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کی تعداد کی تصدیق کی جا رہی ہے اور کہا کہ فی الحال کسی کو فوری مدد کی ضرورت نہیں، زیادہ تر شہری طویل عرصے سے وینزویلا میں مقیم ہیں۔

اسپین:

ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہاکہ ان کی حکومت وینزویلا میں پیش آنے والے واقعات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

ان کے مطابق اسپین کے سفارتخانے اور قونصل خانے فعال ہیں اور کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

اسپین کی وزارت خارجہ نے پہلے ہی ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پُرامن مذاکرات میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

روس:

روسی وزارت خارجہ نے امریکی کارروائی کو وینزویلا کے خلاف مسلح جارحیت قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی اور خبردار کیا کہ یہ اقدام عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ روس نے زور دیا کہ بحران کا حل صرف بات چیت کے ذریعے ممکن ہے۔

بیلاروس:

صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے بھی امریکی کارروائی کی سخت مذمت کی اور بیلاروس کی وزارت خارجہ نے اسے بین الاقوامی امن کے لیے براہِ راست خطرہ قرار دیا۔

ایران:

ایران نے امریکی حملے کو غیر قانونی اور جارحانہ بتایا اور کہا کہ اس سے وینزویلا کی خودمختاری اور علاقائی امن متاثر ہوا ہے۔ ایران نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل اور سیکرٹری جنرل سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔

چین:

چین نے واضح کیاکہ وہ وینزویلا کے اندرونی معاملات میں کسی بھی قسم کی مداخلت کے خلاف ہے اور امریکا سے پُرامن اور مستحکم راستہ اپنانے کا مطالبہ کیا۔ چین نے کہا کہ فوجی مداخلت عالمی امن کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا کا وینزویلا کے صدر اور اہلیہ کی گرفتاری کا دعویٰ، نائب صدر کا بیان سامنے آگیا

جرمنی اور فرانس:

جرمنی سمیت دیگر یورپی رہنماؤں نے امریکی کارروائی کو بین الاقوامی قانون کے خلاف قرار دیتے ہوئے کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل پر زور دیا۔ فرانس نے بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ فوجی مداخلت خطے کے استحکام کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے وینزویلا پر بڑا حملہ کیا ہے، جبکہ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وینزویلا کے صدر کو ان کی اہلیہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا

  خواتین اور بچوں کی نازیبا تصاویر، گروک کے خلاف دنیا بھر میں تحقیقات کا مطالبہ

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟