پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کے حوالے سے جاری تنازع پر مختصر مگر واضح جواب دیا ہے۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ ٹرافی تنازع، بھارت ماتھا ٹیکنے پر مجبور ہوگیا
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے، جب صحافیوں نے ان سے پوچھا کہ ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی فی الحال کہاں رکھی گئی ہے، تو محسن نقوی نے ہنستے ہوئے کہا، ’جہاں بھی ہے، محفوظ ہے‘۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس میں ایشیا کپ کی ٹرافی پر کوئی بات نہیں ہوئی، اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے بھی اس سلسلے میں کوئی سوال یا مؤقف سامنے نہیں آیا۔
اس سے قبل نومبر 2025 میں دبئی میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بورڈ اجلاس میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کے تنازع نے نیا رخ اختیار کر لیا تھا۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ ٹرافی تنازع شدت اختیار کر گیا، محسن نقوی کی ویڈیو پر بھارت برہم
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے باضابطہ طور پر ایشیا کپ کی گمشدہ ٹرافی کا معاملہ اجلاس میں اٹھایا، جس پر آئی سی سی نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں ممالک کو مسئلہ باہمی طور پر حل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔














