ایشیا کپ ٹرافی تنازع شدت اختیار کر گیا، محسن نقوی کی ویڈیو پر بھارت برہم

جمعہ 24 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کے حوالے سے جاری تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین محسن نقوی کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارت میں ردعمل کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بھارت مخالف ریمارکس پر نئی بحث

بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں محسن نقوی کے ساتھ موجود ایک شخص (گورنر سندھ کامران ٹیسوری) کو یہ کہتے سنا گیا کہ ’پورا انڈیا ٹرافی کے پیچھے بھاگ رہا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ ٹرافی تنازع: بھارت کی ہٹ دھرمی پر پاکستان کا دو ٹوک مؤقف، معاملہ آئی سی سی میں جانے کا امکان

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ جملہ بھارت مخالف تصور کیا جا رہا ہے، جس نے ٹرافی تنازع کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ شائقین اور بی سی سی آئی کے حلقوں نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ٹرافی دبئی میں دینے پر اصرار

رپورٹس کے مطابق محسن نقوی اب بھی ایشیا کپ کی ٹرافی اپنے دفتر میں رکھے ہوئے ہیں اور ان کا مؤقف ہے کہ ٹرافی ترجیحاً دبئی میں ایک خصوصی تقریب کے دوران بھارتی ٹیم کے کسی رکن کے حوالے کی جائے۔

تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اس مطالبے کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے۔ بی سی سی آئی کے مطابق ٹرافی وصولی محض ایک رسمی عمل ہے، اسے غیرضروری طور پر سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔

کشیدگی میں اضافہ

اے سی سی کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی، تاہم ٹرافی کے معاملے نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلوں کی سطح پر موجود کشیدگی کو ایک بار پھر نمایاں کر دیا ہے۔

دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان تعلقات میں سرد مہری برقرار ہے، اور یہ تنازع ایشیائی کرکٹ کے مستقبل کے لیے ایک اور آزمائش بن گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ