ایشیا کپ ٹرافی تنازع، بھارت ماتھا ٹیکنے پر مجبور ہوگیا

ہفتہ 8 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ ٹرافی کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔ بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیوا جیت سائیکیا نے تصدیق کی ہے کہ اس تنازع کو حل کرنے کے لیے آئی سی سی کے سینیئر عہدیدار سرگرم ہیں اور امید ہے کہ یہ معاملہ باہمی افہام و تفہیم سے طے پا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ ٹرافی تنازع شدت اختیار کر گیا، محسن نقوی کی ویڈیو پر بھارت برہم

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی اجلاس کے موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بھارتی بورڈ کے عہدیداران کی ملاقات ہوئی، جس میں آئی سی سی کا ایک سینئر نمائندہ بھی موجود تھا۔

یہ ملاقات غیر رسمی تھی مگر فضا مثبت رہی اور دونوں فریقوں نے مستقبل میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دیوا جیت سائیکیا کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے ایجنڈے میں ٹرافی کا معاملہ شامل نہیں تھا، تاہم آئی سی سی کے تعاون سے الگ ملاقات میں اس پر تفصیل سے بات ہوئی۔

ان کے مطابق دونوں سائیڈز معاملہ جلد حل کرنے کے لیے تیار ہیں اور اگر بات چیت کا یہ سلسلہ اسی طرح آگے بڑھتا رہا تو آنے والے دنوں میں یہ تنازع ختم ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، حارث رؤف 2 میچوں کے لیے معطل

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ مسئلہ کسی بڑے اقدام سے پہلے ہی خوش اسلوبی سے طے پا جائے گا۔ ہمارا پورا ملک اور بی سی سی آئی اس ٹرافی کے منتظر ہیں۔

ماہرین کے مطابق پاکستان اور بھارت کے کرکٹ حکام کے درمیان حالیہ رابطے تعلقات کی بہتری کی جانب ایک مثبت اشارہ ہیں۔

اگر ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع حل ہو جاتا ہے تو مستقبل میں دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ روابط کی بحالی کی راہ بھی ہموار ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کردی، پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

بھارت: ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نے تقریب میں مسلمان خاتون کا نقاب کھینچ دیا، شدید تنقید کا سامنا

چیف جسٹس کے قتل پر اکسانے کا الزام، کالعدم ٹی ایل پی کے رہنما ظہیر الاسلام کو 35 سال قید کی سزا

تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے کے لیے جامع حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے بیانات کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہیں، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

ویڈیو

فیض حمید کے بعد جنرل باجوہ کا نمبر؟ سہیل آفریدی کی پالیسی مکمل ناکام

خیبر پختونخوا میں بھی افغان باشندوں کی واپسی کے لیے کارروائیاں شروع، کیا کے پی حکومت وفاق کے ساتھ تعاون پر آمادہ ہو گئی؟

چارسدہ کا ماحول دوست سروس اسٹیشن: صفائی اور پانی کی بچت ایک ساتھ

کالم / تجزیہ

اگلی بار۔ ثاقب نثار

جرمنی کا ٹاؤن رائٹرز پروگرام پاکستان میں کیوں نہیں؟

شاعرِ مشرق اور مصورِ مشرق کی پتنگ بازی