لیڈر کی ہدایات پر من و عن عمل کروں گا، مجھ سے منسوب خبریں ذاتی قیاس آرائیاں ہیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

اتوار 4 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ان کا موقف بالکل واضح اور ایک ہی ہے، اور وہ اپنے لیڈر کی ہدایات کے مطابق صوبے کے انتظامی معاملات چلانے کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری بھی جاری رکھیں گے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی نے کہا ’میرے لیڈر نے مجھے صوبے کے انتظامی امور سنبھالنے کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری کی ہدایات دی ہیں، اور میں ان پر من و عن عمل کروں گا، ان شاء اللہ۔‘

یہ بھی پڑھیے سہیل آفریدی کو اسلام آباد تک کوئی نہیں پہنچنے دےگا، رانا ثنااللہ کا اسٹریٹ موومنٹ کی تیاریوں پر ردعمل

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ان سے منسوب کی جانے والی بعض خبریں محض لوگوں کے ذاتی تصورات ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

سندھ کے دورے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ  خیبر پختونخوا نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے جمہوری اقدار اور منصب کے احترام کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ملاقات کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کیا ہے اور انہیں بتایا ہے کہ میں وہاں اپنے صوبے کے لوگوں سے ملاقات کروں گا، اور اگر وہاں میرے صوبے کے کسی فرد کو کسی قسم کی تکلیف یا مسئلہ درپیش ہوا تو اس کے حل کے لیے میں ضرور ان سے ملاقات کروں گا۔

یہ بھی پڑھیے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے تیار ہوں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی

انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی میں 11 جنوری بروز اتوار، عصر 4 بجے، ان شاء اللہ ہم بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر حاضری دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟