ریاست پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی مخالفت برداشت نہیں کی جائےگی، رانا ثنااللہ کا انتباہ

اتوار 4 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی مخالفت برداشت نہیں کی جائےگی، سزا پانے والے مظلوم بننے کے بجائے اپنی غلطیوں پر معافی مانگیں۔

فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کا بنیادی منشور خدمت کی سیاست ہے، جس کی بنیاد میاں نواز شریف نے 40 سال قبل رکھی تھی۔

مزید پڑھیں: ’اسٹریٹ موومنٹ کے لیے تیاری کریں‘، عمران خان کی سزا کے بعد احتجاج کی کال

انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف نے سیاست میں عوامی خدمت، ترقی اور فلاح کا کلچر متعارف کرایا، اور فیصل آباد میں چلڈرن اسپتال، یونیورسٹیز اور دیگر ترقیاتی منصوبے اس کا عملی نمونہ ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اگرچہ الیکشن میں شکست کا سامنا ہوا، مگر پارٹی نے عوام کی خدمت کا عمل جاری رکھا، کیونکہ مسلم لیگ (ن) کا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں، بلکہ بلا تفریق عوام کے مسائل کا حل کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مخالفین نے سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت، گالی گلوچ اور جھوٹے مقدمات کا سہارا لے کر سیاسی انتقام کا کلچر پیدا کیا، جس کا اثر بچوں پر بھی پڑا اور وہ مخالفین کے خلاف نعرے لگانے لگے۔

رانا ثنا اللہ نے اپنی ذاتی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے خود ایک جھوٹے مقدمے کا سامنا کیا جس میں انہیں سزائے موت کی دھمکی دی گئی، لیکن انہوں نے صبر اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہوئے 6 سے 7 ماہ جیل میں گزارے اور ان مشکلات کا سامنا کیا۔

انہوں نے کہاکہ مکافاتِ عمل ایک حقیقت ہے اور جو لوگ غلط کام کرتے ہیں انہیں اس کا انجام بھگتنا پڑتا ہے، لہٰذا سزا پانے والے افراد کو مظلوم بننے کے بجائے اپنی غلطیوں پر معافی مانگنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) مخالفین کے خلاف جھوٹے کیسز بنانے کا کوئی ایجنڈا نہیں رکھتی اور پارٹی میں ہر فرد کی بات یکساں اہمیت رکھتی ہے، چاہے وہ ساتھی ہو، ووٹر ہو یا مخالف۔

رانا ثنا اللہ نے ملک میں پھیلائے جانے والے منفی پراپیگنڈے کو بے بنیاد قرار دیا اور میڈیا سے درخواست کی کہ وہ اس کی تشہیر نہ کرے۔

انہوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ ملک معاشی بحران اور ڈیفالٹ کے خطرے سے نکلنے کی راہ پر ہے اور آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات پہلے ہی شروع کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ محاذ آرائی مسلم لیگ (ن) کا راستہ نہیں، بلکہ وہ بات چیت اور قانون کے دائرے میں رہ کر عوامی مسائل حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، اور تشدد یا ہڑتال کی سیاست ناکام ہو گی۔

مزید پڑھیں: مذاکرات کی بات کرنے والا عمران خان کی پارٹی کا نہیں ہو سکتا، علیمہ خان

رانا ثنا اللہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے، اور ریاست کے خلاف کسی بھی قسم کی مخالفت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس لیے ہر شہری اور سیاسی جماعت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے، اور کسی کے ساتھ ووٹ نہ دینے پر انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی، بلکہ خدمت کا معیار اس قدر بلند ہونا چاہیے کہ عوام خود کارکردگی دیکھ کر ووٹ دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

برطانیہ کی مسجد میں نمازیوں کی ورزش کے سیشنز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟