’اسٹریٹ موومنٹ کے لیے تیاری کریں‘، عمران خان کی سزا کے بعد احتجاج کی کال

اتوار 21 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس 2 میں کل 17 سال قید اور ایک کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائے جانے کے بعد عمران خان نے عوامی احتجاج کی کال دی ہے۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ کیس 2: عمران خان کی نئی سزا 90 ملین پاؤنڈ کیس کی سزا ختم ہونے کے بعد شروع ہوگی، عطا تارڑ

سابق وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں اور بشریٰ بی بی کو مسلسل قید تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، ملاقات، کتابیں اور ٹی وی تک پر پابندی عائد ہے۔ انہوں نے جیل میں خواتین کے ساتھ ہونے والے سلوک پر بھی تشویش ظاہر کی اور اسے اسلامی روایات اور اخلاقیات کے منافی قرار دیا۔

عمران خان نے اپنے وکلا کو ہدایت دی ہے کہ وہ فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری کے لیے عوام کو بھی پیغام دیا اور کہا کہ جدوجہد عبادت ہے اور حقیقی آزادی کے لیے میں شہادت کے لیے بھی تیار ہوں۔

عدالت نے سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 409 کے تحت 7، 7 سال قید کی سزا سنائی، جس کے ساتھ دیگر قانونی جرمانے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ کیس 2 میں سزا: عمران خان کو اب تک کون سے مقدمات میں کتنی قید ہوچکی ہے؟

یاد رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 13 جولائی 2024 کو توشہ خانہ کے ایک اور ریفرنس میں گرفتار کیا گیا تھا، جس میں قیمتی تحائف کی غیر قانونی وصولی اور فروخت کے الزامات شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی