عالمی ٹیکنالوجی میلے CES 2026 میں اس سال ایک منفرد پروڈکٹ نے توجہ حاصل کی ایک لولی پاپ جو صارف کے سر میں گانے بجاتا ہے۔
اس پروڈکٹ کا نام Lollipop Star ہے، اور یہ ہڈی کے ذریعے آواز پہنچانے (bone conduction) ٹیکنالوجی سے چلتا ہے جو صارف کو گانے سننے کی اجازت دیتا ہے جن میں آئس اسپائس، آکون اور آرمانی وائٹ جیسے فنکار شامل ہیں۔ کمپنی کی ترجمان کیسی لارنس نے بتایا کہ موسیقی لولی پاپ کو چاٹنے یا چبانے کے دوران ہڈیوں کے ذریعے کان کے اندر پہنچتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چوری کا انوکھا واقعہ: واردات کے دوران چور ایگزاسٹ فین کے سوراخ میں پھنس گیا
کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق ’ہم عالمی پاپ آئیکونز کے ساتھ مل کر آپ کی ٹافی کو منہ میں کنسرٹ میں بدل رہے ہیں۔ ہر Lollipop Star کا اپنا بیٹ، ذائقہ اور ماحول ہے۔ چبائیں، اور موسیقی محسوس کریں‘۔ ویب سائٹ پر محدود ایڈیشن پری-لانچ کے لیے ویٹ لسٹ میں شامل ہوا جا سکتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ CES 2026کے بعد ایک لولی پاپ $8.99 (808 روپے) میں خریداری کے لیے دستیاب ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کی سب سے مہنگی مچھلی کا ریکارڈ، جاپان میں بلیو فِن ٹونا 92 کروڑ روپے میں فروخت
لولی پاپ کے اس لانچ پر سوشل میڈیا صارفین زیادہ متاثر نہیں ہوئے، کچھ نے یہ بات بھی کی کہ اسی ٹیکنالوجی کا استعمال 2000 کی دہائی کے شروع میں بچوں کے ٹوتھ برشز میں بھی ہوتا تھا۔
ایک صارف نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ ٹافیاں کھاتے وقت اشتہارات چلائیں۔ ایک اور نے کہا میرے پاس بچپن میں ایک ٹوتھ برش تھا جس میں یہ ٹیکنالوجی تھی۔ یہ صرف دو منٹ کے لیے ہانا مونٹانا کا تھیم سانگ بجاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا
تیسرا صارف لکھتا ہے ’یقیناً یہ سب سے بے معنی چیزوں میں سے ایک ہے۔ یہ ہڈی کے ذریعے انتہائی کم معیار میں گانا بجاتا ہے، جو لولی پاپ کھانے کے دوران چند منٹ ہی چلتا ہے۔ اگر آپ جلدی کھائیں تو پورا گانا نہیں سنتے، اور اگر آہستہ کھائیں تو ایک ہی گانا بار بار سنتے ہیں، شاندار‘۔













