خلانورد کی طبی حالت کے سبب ناسا اسپیس اسٹیشن کا مشن ایک ماہ قبل ختم

اتوار 11 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ناسا (NASA) نے اعلان کیا ہے کہ 4 رکنی کریو 11 کو اسپیس اسٹیشن سے ایک ماہ پہلے واپس لایا جائے گا کیونکہ ایک خلانورد کی طبی حالت خراب ہو گئی ہے۔

خلانورد کی حالت مستحکم ہے، لیکن ان کی شناخت اور بیماری کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔ ناسا کا کہنا ہے کہ یہ ہنگامی انخلا نہیں بلکہ خلانورد کی صحت کو ترجیح دینے کا اقدام ہے۔

مزید پڑھیں: ناسا کا تاریخ میں پہلی بار خلا باز کو طبی وجوہات کے باعث آئی ایس ایس سے واپس لانے کا اعلان

جمعرات کو شیڈول شدہ سپیس واک منسوخ کر دی گئی تھی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اسپیس اسٹیشن کے مشن کو طبی وجوہات کی بنا پر قبل از وقت ختم کیا گیا ہے۔

کریو 11 میں 2 امریکی، ایک جاپانی اور ایک روسی خلانورد شامل ہیں۔ ایک امریکی اور 2 روسی خلانورد اب بھی اسٹیشن پر موجود رہیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیشن کی روزمرہ سرگرمیاں اب محدود عملے کی نگرانی میں چلیں گی جب تک نئے عملے کا انتظام نہ ہو جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp