کھیلوں کی ترقی کے لیے اہم پیشرفت، مظفرآباد میں جدید ہاکی ایسٹرو ٹرف کا افتتاح جلد متوقع

پیر 12 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مظفرآباد میں ہاکی کے فروغ کے لیے ایک خوش آئند اقدام اٹھایا گیا ہے اور اگلے چند دنوں میں یہاں جدید ہاکی ایسٹرو ٹرف کا باضابطہ افتتاح کیا جائے گا۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ اور وزارت کھیل و تفریح نے اس منصوبے کی تکمیل میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جس کا مقصد آزاد جموں و کشمیر میں کھیلوں کی ترقی اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے جدید سہولیات فراہم کرنا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس ٹرف کی تنصیب سے نہ صرف ہاکی کے کھیل کے معیار میں بہتری آئے گی بلکہ علاقے میں کھیلوں کی مقبولیت میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

اس جدید سہولت کے ذریعے نوجوان کھلاڑی اپنی تربیت عالمی معیار کے مطابق مکمل کر سکیں گے اور مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کے مواقع بھی بڑھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہاکی ٹیم کا منیجر دورانِ پرواز سگریٹ نوشی پر برازیل میں جہاز سے آف لوڈ

یہ اقدام آزاد کشمیر میں کھیلوں کے فروغ کے لیے جاری حکومتی کوششوں کا حصہ ہے جس سے نہ صرف کھیلوں کے شعبے کو مضبوطی ملے گی بلکہ نوجوانوں میں صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp