وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے ذمہ دار وہ خود ہیں، ترجمان حکومت سندھ مصطفیٰ بلوچ

منگل 13 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ حکومت کے ترجمان مصطفیٰ بلوچ کا کہنا ہے کہ سندھ کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ساتھ جو ہوا اس کے وہ خود ذمے دار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کی جانب سے افغانستان کی ترجمانی قابل مذمت اور شرمناک عمل ہے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ بلوچ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے دورے کے دوران پیدا ہونے والی کشیدگی سے متعلق صوبائی حکومت کا مقدمہ لڑتے ہوئے کہا کہ سعید غنی نے ائیرپورٹ پر نہ صرف سہیل آفریدی کا استقبال کیا بلکہ انہیں اجرک اور ٹوپی پہنائی گئی جس سے ہم سندھ کی ثقافت کا مظاہرہ کرنا چاہ رہے تھے۔

یہ طے تھا کہ وزیر اعلی کا استقبال کرنا ہے

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے آنے سے پہلے ہی طے ہوچکا تھا کہ ان کا استقبال کیا جائے گا لیکن میں خود سمجھنے سے قاصر ہوں کہ یہ کیوں کیا گیا۔

مصطفیٰ بلوچ کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ تنازع سہیل آفریدی نے خود کھڑا کیا اور یہ لوگوں کے لیے سوشل میڈیا پر مواد پیش کرنے کے لیے کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب سب چیزیں بہتر چل رہی تھیں تو شاید ان کو یہ پسند نہیں آیا اور تب ہی انہوں نے ایسا کیا تاکہ لوگوں میں انتشار پھیلے اور پاکستان تحریک انصاف کو شاید انتشار کے بغیر مزہ نہیں آتا۔

پی ٹی آئی کا ماضی کا ریکارڈ کے سامنے ہے

مصطفیٰ بلوچ کے مطابق پی ٹی آئی کا انتشار پھیلانے کا ماضی میں ایک ریکارڈ موجود ہے اس لیے سندھ حکومت بھی کوئی رسک نہیں لینا چاہتی تھی کیوں کہ لا اینڈ آرڈر کے حوالے سے کوئی ناخوشگوار واقعہ اگر کراچی میں ہوتا تو پھر کون جواب دیتا۔

’ہم تنازعات کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے‘

مصطفیٰ بلوچ نے کہا کہ سندھ اور سندھ سے باہر سے آنے والوں کو تحفظ فراہم کرنا ہمارے ذمے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم تنازعات کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے اور چاہتے ہیں کہ سیاسی یکجہتی ہو۔

وزیراعلیٰ کے خلاف باتیں کی جائیں اور پھر وہ ملاقات بھی کریں؟

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ہمیں کسی جماعت کے جلسوں سے مسلئہ نہیں ہے کیوں کہ ہمارا ووٹ بینک محفوظ ہے اور جہاں تک وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی کی سہیل آفریدی سے ملاقات سے انکار کی بات ہے تو وہ کسی بھی وزیراعلیٰ کے خلاف آپ باتیں کریں گے تو وہ پھر کوئی کیسے ان سے سے ملے گا اس لیے مراد علی شاہ نے اپنا ایک نمائندہ بھیج کر سہیل آفریدی کا استقبال کیا۔

’کیا ہی اچھا ہوتا یہ آرام سے جلسہ کرکے چلے جاتے‘

مصطفیٰ بلوچ کا کہنا تھا کہ انہوں نے نہ صرف میڈیا پر حملہ کیا بلکہ انتظامیہ کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی۔

مزید پڑھیے: 9 مئی واقعات: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی و دیگر کی موجودگی کی تصدیق

ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس پر تشدد کا الزام بھی عائد کیا گیا جو کہ غلط ہے، وہ تو تحفظ فراہم کرنے کے لیے موجود تھی، کیا ہی اچھا ہوتا کہ یہ اپنا جلسہ کرکے آرام سے چلے جاتے۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ جلسے کے لیے لوگ جمع نہیں ہوسکے اس لیے انتشار پھیلایا گیا۔

اگلی بار کون سا صوبہ انہیں سہولیات فراہم کرے گا؟

مصطفیٰ بلوچ نے کہا کہ اب اگلی بار اگر یہ صورت حال ہوگی تو پھر ظاہر ہے ہر صوبہ ہچکچاہٹ محسوس کرے گا۔

مزید پڑھیں: ’آئندہ انگریزی میں تقریر کی تو مجھے غصہ آ جائےگا‘، سہیل آفریدی وی سی ویمنز یونیورسٹی پشاور پر برہم

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ چاہتی ہے کہ ہر سرگرمی قانون کے دائرے میں ہو اور اگر ایسا ہو تو سہولیات فراہم کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے؟’

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ونڈر بوائے کیوں؟

محسن نقوی سے اماراتی وفد کی ملاقات، دونوں ممالک میں پری امیگریشن کلیئرنس معاہدے پر اتفاق

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘