سہیل آفریدی کی جانب سے افغانستان کی ترجمانی قابل مذمت اور شرمناک عمل ہے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

پیر 12 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی آج افغانستان کے ترجمان کے طور پر بات کررہے تھے، جو انتہائی قابلِ مذمت اور شرمناک عمل ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پوری دنیا افغان طالبان حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کی پشت پناہی کے شواہد دیکھ چکی ہے اور افغانستان کی سرزمین کے دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے استعمال ہونے کے ناقابلِ تردید ثبوت بھی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: دہشتگردوں کی حمایت کی تو کوئی نرمی نہیں کی جائےگی، حکومت نے پی ٹی آئی کو خبردار کردیا

عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی نے جھوٹ اور منافقت کی انتہا کردی ہے، جبکہ پاکستانی قوم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیاکہ تحریک انتشار سے وابستہ عناصر جب بھی زبان کھولتے ہیں تو دہشتگردوں کی سہولت کاری کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان کی ترقی فتنہ الخوارج کو قابلِ قبول نہیں، اسی لیے پاکستان کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے سہیل آفریدی کو تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ انہیں ہوش کے ناخن لینے چاہییں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے پی ٹی آئی پر واضح کیا ہے کہ اب کسی کی جانب سے بھی دہشتگردوں کی حمایت کی گئی تو کوئی نرمی نہیں برتی جائےگی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ برس دہشتگردی کے سب سے زیادہ واقعات خیبرپختونخوا میں ہوئے، لیکن صوبائی حکومت غیرقانونی افغانیوں کو واپس نہیں بھیجنا چاہتی۔

طلال چوہدری نے کہاکہ دہشتگردوں کی پناہ گاہیں اور ٹریننگ کیمپ افغانستان میں ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے دہشتگردوں کے لیے نرم رویہ رکھنے کی کوئی تو وجہ ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا ترجمان کھل کر دہشتگردوں کی مذمت نہیں کررہا، لیکن اب وزیراعلیٰ ہو یا کوئی عام رہنما، قومی بیانیے کے خلاف کوئی گفتگو برداشت نہیں کی جائےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!