ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

منگل 13 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والے تمام ممالک پر امریکا کے ساتھ تجارت میں 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

اس فیصلے سے وہ ممالک متاثر ہوں گے جو ایران کے اہم تجارتی شراکت داروں میں شامل ہیں۔ صدر ٹرمپ کے مطابق یہ اقدام ایران میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کے دوران مبینہ پرتشدد کریک ڈاؤن کے ردِعمل میں اٹھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ انتظامیہ نے اطالوی پاستا پر مجوزہ بھاری ٹیرف واپس لے لیا

ٹرمپ نے خبردار کیا کہ ایران ایک ‘ریڈ لائن’ کے قریب پہنچ چکا ہے اور اگر مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال جاری رہا تو امریکا کے پاس ‘انتہائی سخت آپشنز’ موجود ہیں، جن میں فوجی کارروائی بھی شامل ہو سکتی ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ جو بھی ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کاروبار کرے گا، اسے امریکا کے ساتھ ہونے والی ہر قسم کی تجارت پر 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا ہوگا۔

ایران اس وقت 2009 کے بعد بدترین احتجاجی لہر کا سامنا کر رہا ہے۔ مظاہرے ابتدا میں تہران میں کرنسی کی قدر میں شدید کمی کے خلاف شروع ہوئے، جو بعد ازاں ملک گیر تحریک میں تبدیل ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے: مودی کو فون پر بتا دیا کہ پاکستان اور انڈیا کی جنگ نہیں ہونی چاہیے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واضح رہے کہ چین ایران کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، جب کہ عراق، متحدہ عرب امارات، ترکی اور بھارت بھی ایران کے اہم تجارتی ساتھیوں میں شامل ہیں۔ امریکی فیصلے کے بعد بھارت کو بھی امریکی درآمدات پر ممکنہ اضافی دباؤ اور تجارتی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پینٹنگ کی ماہر اور سائنسدانوں کو حیران کرنے والی چمپینزی 49 برس کی عمر میں چل بسی

رجب بٹ کے الزامات پر سالے شیخ عون کی قرآن پر ہاتھ رکھ کر معافی اور صلح کی اپیل

4 سالہ بچے کی ہلاکت، سپریم کورٹ نے سوتیلی ماں کی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ویڈیو

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے

اسلام آباد کی سردی میں سوپ کے لیے لمبی قطاریں، اس میں خاص کیا ہے؟

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘