پی ٹی آئی دہشتگردی کے خلاف آپریشن کی مخالفت کیوں کرتی ہے؟ علی محمد خان نے بتایا دیا

منگل 13 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور ادارے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ساتھ بیٹھ کر دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کوئی ٹھوس پالیسی بنائیں۔

’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی دہشتگردی کے خلاف آپریشن کی مخالفت اس لیے کرتی ہے کہ اس سے پورا علاقہ خالی کرنا پڑتا ہے، اور نقل مکانی کی وجہ سے معاشرتی مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں ایک دوسرے پر لعن طعن کرنے کے بجائے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر کوئی پالیسی بنانا ہوگی، کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کو سیاست سے مبرا ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ اگر دہشتگری کے خلاف ہم ایک نہیں ہوں گے تو اس کی قیمت ایک عام آدمی کو اپنے خون سے چکانی پڑ رہی ہے۔ ’اس کی قیمت ایک عام آدمی، پولیس اہلکار، فوجی جوان، رینجرز اور ایف سی والے چکاتے ہیں۔‘

انہوں نے کہاکہ اگر آپ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ساتھ بیٹھ کر دہشتگردی کے خلاف کوئی پالیسی بنا لیں گے تو اس کا فائدہ پاکستان کو ہوگا۔

علی محمد خان نے مزید کہاکہ خدارا ایک دوسرے کو غدار غدار کہنا بند کریں، کیوں کہ اس کا فائدہ دہشتگرد اٹھاتے ہیں، کیوں کہ ان کو موقع مل جاتا ہے کہ یہ تو اندر سے ہی تقسیم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی بھارت کیخلاف سنسنی خیز فتح، ایف 2 ڈبل وکٹ سیمی فائنل میں جگہ بنالی

ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کی شادی کی 21ویں سالگرہ، وائٹ ہاؤس کی مبارکباد

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کا جلد پاکستان کے دورے کا اعلان

خیبرپختونخوا: مصنوعی ذہانت کے جدید ترین کیمروں سے لیس سیف سٹی منصوبہ، کیا قیامِ امن میں مدد ملے گی؟

کوئٹہ اور بالائی اضلاع میں برفباری کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

ویڈیو

کوئٹہ اور بالائی اضلاع میں برفباری کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

چکوال کی سائرہ امجد کا منفرد آرٹ: اسٹیل وول اور ایکرلیک سے فطرت کی عکاسی

وی ایکسکلوسیو: پی ٹی آئی دہشتگردوں کا سیاسی ونگ ہے اسی لیے اس پر حملے نہیں ہوتے، ثمر بلور

کالم / تجزیہ

کیمرے کا نشہ

امریکی خطرناک ہتھیار جس نے دیگر سپرپاورز کو ہلا دیاٖ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے