توشہ خانہ 2 کیس: بلغاری سیٹ بشریٰ بی بی سے کون لے اڑا؟ پی ٹی آئی رہنماؤں نے نیا تنازع کھڑا کردیا

بدھ 14 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

توشہ خانہ 2 کیس سے متعلق پی ٹی آئی کے سابق رہنما شیر افضل مروت اور موجودہ رہنما مشعال یوسفزئی کے درمیان ہونے والی گفتگو نے ایک بار پھر اس معاملے کو خبروں کی زینت بنا دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے ایک پروگرام کے دوران اینکر کے سوالات کے جواب میں دونوں رہنماؤں نے کیس کے مختلف پہلوؤں پر اپنے مؤقف کا اظہار کیا، تاہم مبینہ طور پر تحفے کے اصل رکھنے والے فرد کا نام سامنے نہ آ سکا۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ 2 کیس: پی ٹی آئی نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کو سیاسی انتقام قرار دے دیا

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ان کے علم کے مطابق بلغاری کا قیمتی سیٹ بیرون ملک نہیں دیا گیا بلکہ بنی گالا میں سعودی سفیر نے بطور تحفہ پیش کیا تھا۔

ان کے مطابق عمران خان اگر چاہتے تو اس تحفے کو ڈیکلیئر بھی نہ کرتے اور کسی کو علم نہ ہوتا، تاہم ٹرائل کے دوران مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ یہ تحفہ واپس کر دیا جائے۔

شیر افضل مروت کے بقول بعد ازاں وہ سیٹ بشریٰ بی بی کے پاس نہیں رہا بلکہ ان کے مطابق کوئی اور شخصیت اسے لے گئی، جس کا نام انہوں نے آن ایئر لینے سے گریز کیا۔

اس موقع پر مشعال یوسفزئی نے مؤقف اختیار کیا کہ چونکہ معاملہ عدالت میں زیرالتوا ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل زیر سماعت ہے، اس لیے وہ تفصیلات پر بات نہیں کر سکتیں۔

تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ مذکورہ قیمتی تحفہ اس وقت بشریٰ بی بی کے پاس نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت پانے والے عمران خان ایک دوسرے مقدمے میں گرفتار قرار

مشعال یوسفزئی نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی سے منسوب کی جانے والی کئی باتوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور ان کا نام بلاوجہ متنازع بنایا گیا ہے۔

گفتگو کے دوران شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی کی کردار کشی خود پی ٹی آئی کے بعض حلقوں کی جانب سے کی گئی اور اصل ملزمہ وہ خاتون ہیں جنہوں نے بشریٰ بی بی سے اسے ہتھیالیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے تحمل اور حیا کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس خاتون کا نام نہیں لیا، حالانکہ ان کے بقول اسے عدالتی کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد

اینکر کے اس سوال پر کہ آیا وہ خاتون پی ٹی آئی سے تعلق رکھتی ہیں، شیر افضل مروت نے کہا کہ ان کے تعلق کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

بعد ازاں انہوں نے عندیہ دیا کہ معاملہ پارٹی سے زیادہ عمران خان کے قریبی خاندانی حلقے سے جڑا ہو سکتا ہے، تاہم مشعال یوسفزئی نے اس دعوے کی براہِ راست تردید یا تصدیق نہیں کی۔

مشعال یوسفزئی نے زور دیا کہ تمام حقائق عدالت کے سامنے رکھے جائیں گے اور اپیل کی سماعت کے دوران قانونی دلائل دیے جائیں گے، اس لیے میڈیا پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آخری ٹی20: پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

حکومت کی جانب سے عوامی قرض قانونی حد سے تجاوز ہونے کا اعتراف، پی ٹی آئی کا شدید ردعمل

کوئٹہ: بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ایک ماہ کے لیے سخت پابندیاں عائد

عثمان طارق نے کیمرون گرین کو ’روتے بچے‘ سے تشبیہ کیوں دی؟

’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ‘، جسٹس محمد علی مظہر نے بھٹو کی پھانسی کو غیر منصفانہ قرار دیدیا

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘