آج انٹرنیٹ بند ہوگا یا نہیں پہلے آپس میں فیصلہ کرلیں، نادرا اور پی ٹی اے کے متضاد بیانات پر عوام پریشان

جمعرات 15 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں آگاہ کیا ہے کہ سب میرین کیبل کی مرمت کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان ہے۔ نادرا کے مطابق اس صورتحال کے پیش نظر 15 جنوری 2026 بروز جمعرات دوپہر 2 بجے سے رات 10 بجے تک پاک آئی ڈی موبائل ایپ اور بیرونِ ملک نادرا کاؤنٹرز کے ذریعے فراہم کی جانے والی خدمات متاثر ہو سکتی ہیں۔

دوسری جانب اس معاملے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ ایک صارف نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’سب ایک ہی پیج پر ہیں، بس یہی نہیں ہیں‘۔

ابو علقمہ نامی صارف نے کہا کہ آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ انٹرنیٹ سروسز جاری رہیں گی جبکہ سرکاری ادارہ نادرا کہہ رہا ہے کہ انٹرنیٹ بند ہو جائے گا۔ آپ دونوں میں سے کون درست ہے اور کون غلط؟

ایک ایکس صارف نے کہا کہ پہلے آپس میں فیصلہ کر لو کہ آخر انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوں گی یا نہیں۔

سوشل میڈیا پر متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پہلے ہی سست رفتار کا شکار ہے اور امکان ہے کہ آئندہ بھی یہی صورتحال برقرار رہے، اگرچہ مکمل بندش نہ ہو۔ کئی صارفین نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ اگر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا مؤقف درست ہے تو پھر نیاٹیل اور پی ٹی سی ایل جیسے اداروں کی جانب سے یہ الرٹس کیوں جاری کیے گئے ہیں کہ ان کی سروسز متاثر ہو سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اس سے قبل جاری اپنے اعلامیے میں وضاحت کی تھی کہ 15 جنوری کو انٹرنیٹ سروسز میں کسی قسم کی بندش سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق مستحکم اور مکمل طور پر فعال رہیں گی، جبکہ سب میرین کیبل کی مرمت کا عمل معمول کے تحت جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک پاکستانیوں کے روزگار، فلاحی مسائل اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کی کارکردگی کا جائزہ

پاکستان نے 2 سال کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھال لی

دہشتگرد وادی تیراہ میں موجود، کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائےگی، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

یونان میں دنیا کے قدیم ترین لکڑی کے اوزار دریافت، لاکھوں سال محفوظ رہنے پر سائنسدان حیران

بلوچستان حکومت کا بڑا انتظامی فیصلہ، محکمہ مذہبی امور تحلیل کرنے کی منظوری

ویڈیو

پروپیگنڈا ناکام، منہ توڑ جواب میں ہوش اڑا دینے والے ثبوت آگئے

22 لاکھ کی گاڑی کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ، پشاور میں نیا کارنامہ

گوادر: چائے کی خوشبو میں لپٹی خواتین کی خود مختاری، 3 پڑھی لکھی سہیلیوں کا کارنامہ

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟