رہنما پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی نے پہلا ڈراما کب کیا اور ایک ڈرامے کے بعد اداکاری کیوں چھوڑ دی؟

جمعرات 15 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینئر رہنما شرمیلا فاروقی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی اداکاری کے آغاز کے حوالے سے اہم انکشافات کیے اور بتایا کہ انہوں نے اداکاری کو پیشہ ورانہ کیریئر کے طور پر کیوں اختیار نہیں کیا۔

شرمیلا فاروقی نے کہا کہ میں نے اپنا پہلا ڈراما اس وقت کیا جب میں اسکول میں تھی۔ اس وقت میری عمر صرف 15 سال تھی اور میں صرف اداکاری آزمانا چاہتی تھی۔ اس وقت میں کافی موٹی تھی اور میری اداکاری میں دلچسپی کانونٹ اسکول کے دنوں میں پیدا ہوئی جہاں تعلیمی سرگرمیاں اس کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی تھیں‘۔

 انہوں نے بتایا کہ ’میں نے اپنے والد سے اجازت مانگی کہ کیا میں ڈرامہ کر سکتی ہوں اور اتفاق سے ہمارے گھر کے قریب ہی پی ٹی وی اسٹیشن تھا۔ میرے والد کو پی ٹی وی کے پروڈیوسر حیدر امام رضوی بھی جانتے تھے اور مجھے ایک مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی‘۔

شرمیلا فاروقی نے کہا کہ میں نے صرف ایک ڈراما کیا کیونکہ اداکاری میرا کیریئر کبھی نہیں بننا تھا۔ میرے پاس اتنا وقت نہیں تھا کیونکہ میں ابھی اسکول میں تھی۔ یہ پاکستان کی پہلی پرائیویٹ پروڈکشن تھی جسے عبداللہ کدوانی نے بنایا اور یہ حیدر امام رضوی نے لکھی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پراجیکٹ بہت وقت طلب تھا اور میں اسے اتنا وقت نہیں دے سکتی تھی لہٰذا ایک ڈرامہ میرے لیے کافی تھا۔ تاہم، اب میں ایک مختصر ڈرامہ کرنا چاہتی ہوں جو کسی سماجی مسئلے پر ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، بی ایل اے کے اہم کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

پنڈی گھیب حملہ کیس: سزائے موت کالعدم، ملزمان کو فوری رہا کرنے کا حکم

عمران خان کے بیٹوں کو فوری ملاقات کی اجازت دی جائے، جمائمہ خان کی شہباز شریف سے اپیل

سلمان علی آغا کے متنازع رن آؤٹ پر ایم سی سی نے وضاحت جاری کردی

ایپل نے دوسری جنریشن کے ایئرپوڈز میکس 549 ڈالر میں متعارف کرا دیے

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا