خاتون اول آصفہ بھٹوزرداری کا پاکستان اور بحرین کے ثقافتی تعاون کو فروغ دینے پر زور

جمعرات 15 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں بحرین نیشنل میوزیم اور پرل میوزیم کا دورہ کیا، جہاں انہیں بحرین کی قدیم تہذیب، ثقافتی ورثے اور تاریخی تسلسل سے آگاہ کیا گیا۔

دورے کے موقع پر خاتونِ اول کے ہمراہ بحرین کی وزیرِ ہاؤسنگ و اربن پلاننگ اور وزیر اِن ویٹنگ محترمہ امنہ بنت احمد الرمیحی موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: انسداد پولیو ویکسینیشن مہم: آصفہ بھٹو نے والدین سے اہم اپیل کردی

میوزیم آمد پر ڈائریکٹر جنرل میوزیمز اینڈ کلچر محترمہ فرح محمد مطر اور ڈائریکٹر کمیونیکیشنز اینڈ پارٹنرشپس ہانی علی بہزاد نے ان کا استقبال کیا۔

خاتونِ اول کو دونوں میوزیمز کا تفصیلی دورہ کرایا گیا، جہاں بحرین کی گہری تاریخی جڑوں، تہذیبی ورثے اور سمندری طرزِ زندگی کی عالمی شہرت یافتہ روایات، بالخصوص موتیوں کی غوطہ خوری کی تاریخ کو اجاگر کیا گیا۔

بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے بحرینی حکام کی جانب سے پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قومی ورثے کا تحفظ اور تاریخ کی حفاظت قوموں کی شناخت، یکجہتی اور آئندہ نسلوں کے لیے تحریک کا ذریعہ بنتی ہے۔

مزید پڑھیں: آصفہ بھٹو کا پاکستانی بچوں کی زندگیاں بچانے والے چینی ڈاکٹروں کو خراج تحسین

انہوں نے پاکستان اور بحرین کے درمیان ثقافتی سفارتکاری، میوزیم شراکت داری، تعلیمی تبادلوں اور آثارِ قدیمہ کے تحفظ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

خاتونِ اول کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک قدیم تہذیبی ورثے کے حامل ہیں، جہاں پاکستان کی وادیٔ سندھ کی تہذیب اور بحرین کی دلمن تہذیب نمایاں تاریخی اہمیت رکھتی ہیں۔

ان کے مطابق ثقافتی ورثے کے تحفظ میں باہمی تعاون سے عوامی سطح پر روابط اور باہمی تفہیم مزید مضبوط ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے