مشہور ٹی وی اینکر اور’پاکستان عوام راج تحریک‘ کے بانی اقرار الحسن نے اعلان کیا ہے کہ وہ کسی پارٹی یا حکومتی عہدے پر فائز نہیں ہوں گے اور نہ ہی الیکشن لڑیں گے۔
لیکن سوشل میڈیا صارفین اس بات پر ان سے زیادہ قائل نظر نہیں آئے اور اب ان کی 2024 کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اینکر اور صحافی وسیم بادامی کے پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں حلف دیا تھا کہ میں کبھی سیاست میں نہیں آؤں گا۔
صحافی اقرار الحسن حلف دیتا ہوں کبھی سیاست میں نہیں آوں گا۔ 2024
عوامی راج پارٹی کے صدر اقرار الحسن کا حلف، میں کبھی کوئی عہدہ نہیں لونگا۔2026pic.twitter.com/pFL9WbQ3t5
— Sabee Kazmi (@SabeeKazmi786) January 16, 2026
ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ سیاست میں آنے سے مراد یہ ہے کہ میں کسی عہدے، ایم این اے، ایم پی اے، سینیٹر یا وزیر کی سیٹ کے لیے، کسی عہدے کے لیے لڑتا ہوا نظر نہیں آؤں گا ۔
صارفین کا کہنا ہے ماضی میں وہ سیاست میں نہ آنے کا بھی کہتے تھے لیکن اب سیاست میں آ گئے ہیں اور ایک بار پھر حلف دے رہے ہیں کہ میں کوئی عہدہ نہیں لوں گا۔ ایک صارف نے لکھا کہ اب وہ عہدہ لینے کے بعد کہیں گے کہ حلف دیتا ہوں کہ کوںٔی مراعات نہیں لوں گا۔
عہدہ لینے کے بعد کہےگا کہ حلف دیتا ہوں کہ کوںٔی مراعات نہیں لونگا۔
2028کا متوقع حلف کچھ ایسا ہوگا@MaleehaHashmey @SMunirMaan #ہر_جنریشن_کا_لیڈر_عمران_خان #خان_غیرقانونی_قیدتنہائی_میں https://t.co/As9pAhh5gI— 🪄 فضل احد شرجیل (@Shrjfa) January 16, 2026
عطا خان نے کہا کہ واہ واہ کیا مذاق ہے۔ پہلے کہا سیاست میں نہیں آؤں گا پھر سیاست میں آگئے اور اب سیاسی پارٹی کا ہیڈ ہو کر کہتے ہیں کہ سیاسی عہدہ نہیں لوں گا۔ کیا پاکستانی قوم اتنی سادہ اور نا سمجھ ہے؟
واہ واہ کیا جوک ہے۔
سیاست میں نہیں آؤگا پھر سیاست میں آگۓ۔
اب سیاسی پارٹی کا ہیڈ ہو کر کہتا ہے سیاسی عہدہ نہیں لونگا۔ @SabeeKazmi786
کیا پاکستانی قوم اتنی سادہ اور نا سمجھ ہی؟ https://t.co/fCTvCQbaqF— Atta Khan 804 (@AttaBangash804) January 16, 2026
آمنہ زبیر نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) بہت ترقی کر گئی ہے۔
I think AI has been way too advanced @iqrarulhassan pic.twitter.com/bKCXcpcCcN
— Amina Zubair (@amnakhani123) January 15, 2026
واضح رہے کہ اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ میں صرف ایک فکری تحریک کا آغاز کر رہا ہوں، تاکہ یہ جماعت کسی ایک شخص کی نہیں بلکہ عوام کی ہو۔ یہ اعلان ان کی جانب سے ایک حلف کے طور پر کیا گیا ہے، جو جماعت کو شخصیت پرستی سے بچانے کا مقصد رکھتا ہے۔














