بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں، عوام راج پارٹی ہر گلی سے ونڈر بوائے نکالے گی، اقرار الحسن

جمعہ 16 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نئی سیاسی جماعت عوام راج تحریک کے بانی اقرار الحسن نے کہا ہے کہ ان کی جماعت بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے سکتی ہے، عوام راج پارٹی ہر گلی سے ونڈر بوائے نکالے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی وی اینکر اقرار الحسن کی نئی سیاسی جماعت ’پاکستان عوام راج تحریک‘ کیا ہے؟

وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معروف اینکر اور عوام راج تحریک کے بانی اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ پہلا کنونشن ہم 14 اگست کو پاکستان کے کسی بھی بڑے شہر میں کریں گے۔

’پہلے ہمارا ارادہ 23 مارچ کو کنونشن منعقد کرنے کا تھا لیکن رمضان ٹرانسمیشن کی وجہ سے مصروف ہوں گا اس لیے اب اس کو اگست میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے ہر حصے میں گیا ہوں اور مجھے اچھا رسپانس ملا اور میں دعویٰ سے کہہ سکتا ہوں کہ کنونشن میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے۔

پہلے کنونشن کی فنڈنگ کون کرے گا؟

اقرار الحسن نے کہا کہ ’عوام راج تحریک‘ کے 14 اگست کے اجتماع کی فنڈنگ ذاتی دوستوں، رشتہ داروں سے مل کر کروں گا۔ اور اگر فنڈنگ تجاوز کر گئی تو پھر ہم ہاتھ اٹھا لیں گے۔

’میں نے پورا ایک مہینہ لگایا ہے امید ہے کہ مینار پاکستان بھر لوں گا‘۔

مزید پڑھیے: حلف دیتا ہوں کبھی سیاست میں نہیں آؤں گا، اقرار الحسن کی پرانی ویڈیو وائرل

 انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی،  مسلم لیگ 10، 12 کروڑ روپے پارٹی فنڈ کے سلسلے میں لیے جاتے ہیں۔

تحریک ضرور چلاؤں گا لیکن صحافت نہیں چھوڑوں گا

اقرار الحسن نے کہا کہ میں عوام راج تحریک کے لیے کام کرتا رہوں گا، اس کے ساتھ ساتھ صحافتی سفر بھی جاری رکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ دوستوں نے پریس کانفرنس میں آکر ’وزیر اعظم اقرار الحسن‘ کے نعرے لگائے۔ یہ میرے ڈیجیٹل میڈیا کے دوست ہیں۔ ان کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔ یہ ان کی شرارت تھی اور آگے بھی شرارتیں ہوتی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ اس تحریک میں وزیراعظم اقرار الحسن تو دور کی بات، یہاں ’اقرار الحسن زندہ باد‘ کا نعرہ بھی نہیں لگے گا۔

’میں ایسا نظام چاہتا ہوں جو کسی شخصیت کے گرد نہ گھومے اس لیے میں اپنے آپ کو کسی بھی  عہدے کے لیے دستبردار کرتا ہوں۔ جو قابل لوگ ہوں، وہ آئیں اور جو چاہے سیٹ سنبھالیں۔‘

 اقرار الحسن نے کہا کہ ہم ایسا نظام لائیں گے جس میں گلی محلے سے ونڈر بوائز سامنے آئیں گے۔ اگر ’عوام راج تحریک‘ سیاسی جماعت میں تبدیل ہوگئی تو پھر ہم آنے والے بلدیاتی الیکشن لڑیں گے۔ اس نظریے کے تحت جو نوجوان الیکشن لڑنا چاہیں گے ہم ان کو ضرور سپورٹ کریں گے۔

پارٹی کا پہلا چئیرمین کون؟

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کا پہلا چئیرمین آئینی طریقے سے منتخب ہوگا۔ جو بیانیہ ہم لے کر آ رہے ہیں وہ 78 برسوں میں کسی اور جماعت نے نہیں دیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان عوام راج تحریک، اینکر پرسن اقرار الحسن نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کردیا

’پہلی دفعہ کوئی شخص کہہ رہا ہے کہ پارٹی میں سے چئیرمین منتخب ہو گا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بالی ووڈ میں فطری خوبصورتی کی واحد مثال کون؟ فرح خان کا چونکا دینے والا بیان

مہاراشٹر: نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا طیارہ حادثے کا شکار، 5 افراد ہلاک

برطانیہ میں غربت کی انتہا: نئی تصویر سامنے آ گئی، بنگلہ دیشی اور پاکستانی کمیونٹیز سب سے زیادہ متاثر

ٹک ٹاک سوشل میڈیا ایڈکشن کیس میں تصفیہ، میٹا اور یوٹیوب کیخلاف تاریخی مقدمہ جاری

گیس سیکٹر پر بڑھتا دباؤ، انڈرگراؤنڈ گیس اسٹوریج منصوبے کی جانب پیشرفت

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟