کرینہ کپور بھی سال 2016 ٹرینڈ میں شامل، نایاب تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کردیں

ہفتہ 17 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان بھی سوشل میڈیا پر جاری 2016 کے ٹرینڈ کا حصہ بن گئیں۔ کرینہ کپور خان نے حال ہی میں ماضی کی چند نایاب اور یادگار تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور کی نئی ورزش سوشل میڈیا پر وائرل، اس کے فائدے کیا ہیں؟

شیئر کی گئی تصاویر میں کرینہ کو حمل کے دوران مختلف مواقع پر پراعتماد اور باوقار انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ نے اس دور کو اپنی زندگی کا ایک طاقتور اور خوبصورت مرحلہ قرار دیا۔

کرینہ کپور نے انکشاف کیا کہ وہ حمل کے دوران بھی اپنے پیشہ ورانہ کام سے جڑی رہیں اور ریمپ پر واک کرکے یہ ثابت کیا کہ ماں بننا کسی بھی عورت کی پیشہ ورانہ شناخت کو محدود نہیں کرتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مرحلے پر بھی انہوں نے اپنے اعتماد اور وقار کو مضبوطی سے قائم رکھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں کرینہ کا انداز سادہ مگر بااثر دکھائی دیتا ہے، جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔ اداکارہ کی یہ پوسٹ خواتین کے لیے حوصلے اور خود اعتمادی کا پیغام قرار دی جا رہی ہے کہ زندگی کے ہر مرحلے میں خود پر یقین رکھنا سب سے زیادہ اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’کرینہ کپور میری بیوی رہ چکی‘، مفتی قوی کا حیران کن دعویٰ

واضح رہے کہ ان دنوں سوشل میڈیا پر 2016 کا ٹرینڈ خاصا مقبول ہے اور لوگ اس سال سے جڑی یادیں اور تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔ کرینہ کپور خان سے قبل عالیہ بھٹ، اننیا پانڈے اور سونم کپور سمیت کئی بالی ووڈ اداکارائیں بھی اس ٹرینڈ میں حصہ لے چکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

اسپتال پر حملے میں 400 ہلاکتوں کا دعویٰ، افغان میڈیا نے طالبان رجیم کا جھوٹ بے نقاب کردیا

اسپتال پر حملے کا دعویٰ جھوٹ، افغانستان پوزیشن واضح کرے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے یا پاکستان کے ساتھ، عطا تارڑ

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں تک توسیع دے دی

جہاں جہاں اور جس چیز سے ملک کو خطرہ ہے اسے ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے

کسی بھی مسئلے پر زیادہ سوچنا پیچیدہ مسئلہ ضرور، لیکن اس کا آسان حل کیا ہے؟

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا