کوئٹہ میں بلوچستان کے پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور سنجے کمار پنجوانی کو مسلح افراد کی ڈکیتی کا نشانہ بن گئے، ملزمان موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: شکار پور: کچے کے ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایس ایچ او کو شہید کردیا
سنجے کمار کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد تقریباً 15 تھی، جنہوں نے اچانک انہیں گھیر لیا اور اسلحے کے زور پر واردات انجام دی۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزمان مختصر وقت میں ڈکیتی کر کے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم اس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، شواہد اکٹھے کیے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: شکار پور: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سابق صوبائی وزیر غالب ڈومکی زخمی، 2 گارڈز ہلاک
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی بھی کر دی گئی ہے۔













