سپریم لیڈر کے خلاف کسی بھی حملے کو اعلان جنگ سمجھا جائےگا، ایرانی صدر نے خبردار کردیا

اتوار 18 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے خلاف کسی بھی قسم کے حملے کو ایرانی عوام کے خلاف مکمل اعلان جنگ کے طور پر دیکھا جائے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صدر پزشکیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہاکہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی عائد کردہ پابندیاں اور طویل دشمنی ایرانی عوام کو معاشی مشکلات میں ڈالنے کی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران امریکا سے معاہدہ کرنے کے لیے ’بے تاب‘ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

انہوں نے واضح کیاکہ اگر کسی نے ایران کے سپریم لیڈر کے خلاف حملہ کیا تو اسے پوری قوم کے خلاف جنگ کے مترادف سمجھا جائے گا۔

اس سے قبل آیت اللہ خامنہ ای نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران میں حالیہ ہنگاموں میں ہونے والی ہلاکتوں اور نقصان کا اصل ذمہ دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور غیر ملکی عناصر ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ردعمل میں آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران میں اب نئی قیادت تلاش کرنے کا وقت آگیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں گزشتہ ماہ کے آخر میں تاجروں کے پرامن احتجاج ایک ہفتے کے بعد پرتشدد ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں: ہم تیار ہیں، آپ بھی تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کی ایران کو امن معاہدہ کرنے کی ترغیب

ایران نے امریکا اور اسرائیل پر مظاہرین کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ بیرونی خفیہ ایجنسیوں نے فسادی عناصر کی مدد سے ایرانی شہروں میں ہنگامہ آرائی کروائی، سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو نشانہ بنایا اور عوامی تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک بنگلہ دیش سیریز: سلمان آغا کا متنازع رن آؤٹ، اسپورٹس مین اسپرٹ کی بحث چھڑ گئی

ایم کیو ایم کی طاقت عوام ہیں، خالد مقبول کا حکومت کے ساتھ اعتماد میں کمی کا اعتراف

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

شمالی کوریا نے 10 سے زیادہ بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیے

الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے