نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) اسلام آباد میں اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن (ECO) کے 10ویں وزارتی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ اجلاس 21 تا 22 جنوری کو جاری رہے گا، جس میں رکن ممالک کے وزرا اور سینیئر حکام شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کے لیے علیحدہ سیکریٹریٹ بنانے کی منظوری دیدی
اجلاس کا مقصد خطے میں آفات سے نمٹنے کے لیے علاقائی تعاون مضبوط کرنا اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مؤثر لائحہ عمل تیار کرنا ہے۔ پاکستان، ترکی، ایران، آذربائیجان، وسطی ایشیائی ممالک اور افغانستان کے وفود اجلاس میں شریک ہوں گے۔
ہائی لیول ورکنگ گروپ میٹنگ سے اجلاس کا آغاز ہوگا جبکہ وزارتی اجلاس 22 جنوری کو منعقد ہوگا۔ اجلاس میں اسلام آباد ڈیکلریشن پر غور اور منظوری متوقع ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان نے بھارت، افغانستان اور یو اے ای سے متعلق اہم سفارتی نکات جاری کر دیے
پاکستان کی میزبانی خطے میں اس کے قائدانہ کردار اور آفات کے تدارک کے لیے مشترکہ، جامع اور مؤثر حکمت عملی کے فروغ کے عزم کی عکاس ہے۔














