وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کے لیے علیحدہ سیکریٹریٹ بنانے کی منظوری دیدی

بدھ 24 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے جامع قومی انرجی پلان کے لیے علیحدہ سیکریٹریٹ بنانے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت توانائی پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی سفارشات پر جائزہ اجلاس ہوا۔

مزید پڑھیں: سندھ سولر انرجی پروجیکٹ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

وزیراعظم شہباز شریف نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل پر متعلقہ وزارتوں اور صوبوں کی مشاورت سے کام کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔

وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کے لیے علیحدہ سیکریٹریٹ بنانے کی بھی منظوری دی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں ویلنگ چارجز کی نیلامی کے لیے فریم ورک گائیڈ لائنز کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قومی انرجی پلان کی مجوزہ پالیسی میں تمام متعلقہ وزارتیں اور صوبائی حکومتیں باہمی ہم آہنگی کے ساتھ قابل عمل جامع حکمت عملی پیش کریں۔

انہوں نے کہاکہ قومی انرجی پلان کی تشکیل میں صنعتوں کے لیے کم سے کم لاگت پر بجلی کی فراہمی اور گھریلو صارفین کے لیے سہولت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ قومی انرجی پلان میں وزارت موسمیاتی تبدیلی، وزارت خزانہ، وزارت صنعتی پیداوار اور وزارت پیٹرولیم کی سفارشات کو مؤثر انداز میں شامل کیا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ملک میں بجلی کے ذیلی ترسیلی اداروں (ڈسکوز) کی نجکاری کو مؤثر انداز اور جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ ملک کی صنعتی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے صنعتوں کو بجلی مسابقتی ٹیرف پر فراہم کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کی ترسیلی نظام میں حالیہ اصلاحات کے بعد بہتری آئی ہے۔ تمام متعلقہ اکائیوں اور وزارتوں کی باہمی ربط سے قومی سطح پر انرجی کے گھریلو اور صنعتی صارفین کے لیے سہولت میں بہتری دیکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ایل جی انرجی سلوشن اور ٹیسلا کے درمیان 4.3 ارب ڈالر کا بیٹری فراہمی معاہدہ

اجلاس میں حکام کی جانب سے بریفنگ میں کہا گیا کہ قومی انرجی پلان کے لیے تمام وزارتوں سے ابتدائی مشاورت کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری، وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ، صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور دیگر متعلقہ سرکاری عہدیداران نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم