برطانیہ میں ایک بھارتی خاتون ٹیکسی ڈرائیور کی پرانی ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ مسافر سے ٹپ لینے کے لیے اسے گاڑی سے باہر نکلنے سے روک رہی ہیں۔
ویڈیو میں ایک بھارتی خاتون کو مسافر سے ٹپ کے معاملے پر بحث کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مسافر گاڑی کے مقررہ مقام پر پہنچنے کے بعد دروازہ کھولنے کے لیے کہہ رہی تھی لیکن ڈرائیور اس سے مسلسل ٹپ کا مطالبہ کرتی رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رشوت کیوں دوں؟ کوئٹہ میں ڈرائیور نے احتجاجاً اپنا رکشہ نذر آتش کردیا، ٹریفک اہلکار معطل
مسافر جواب دیتی ہے کہ وہ کوئی ٹپ نہیں دے گی۔ اس پر خاتون ڈرائیور کہتی ہیں کہ یہ ملک کا قانون ہے اور مسافر کو گاڑی سے نکلنے سے پہلے ٹپ دینی ہوگی۔ مسافر ڈرائیور سے کہتی ہے کہ اس نے کبھی اس طرح کے معاملے کا سامنا نہیں کیا اور کبھی کسی اوبر ڈرائیور کو ٹپ نہیں دی۔
A female Uber driver refused to open the car doors without getting a tip.
She locked the car doors and held the passengers hostage.
There’s no tipping culture in the UK, so the woman passenger was shocked.
Isn’t it wrong to lock someone like this? pic.twitter.com/sx8jfCfYDD
— ︎ ︎venom (@venom1s) January 20, 2026
بھارتی خاتون ڈرائیور پھر کہتی ہیں کہ انہوں نے سروس فراہم کی ہے اور انہیں ٹپ ملنی چاہیے۔ مسافر جواب دیتی ہے کہ گاڑی صاف نہیں تھی اور ڈرائیور نے صفائی کا اچھا خیال نہیں رکھا۔ ویڈیو میں سنٹر کنسول پر سافٹ ڈرنک کے کین پڑے ہیں۔
ڈرائیور پھر کہتی ہیں کہ یہ اہم نہیں کہ ڈرائیور کیب کتنا گندا ہے۔ وہ زور دیتی ہیں کہ پچھلی سیٹ صاف ہے اور مسافر کو صرف اس کی پرواہ کرنی چاہیے۔ خاتون ڈرائیور ٹپ مانگنا جاری رکھتی ہیں لیکن مسافر انکار کر دیتی ہے۔ ڈرائیور نے دروازے لاک کر دیے تھے اور مسافر کو ٹپ دینے تک باہر نکلنے نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں: نصیبو لعل کا گانا اونچی آواز میں چلانے پر رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ، ’سزا کیا ہوگی‘
ویڈیو میں بھارتی خاتون اپنی آواز بلند کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ مسافر نہیں سمجھ رہا۔ مسافر کہتی ہے کہ اس نے پہلے ہی ادائیگی کر دی ہے اور ٹپ دینا اختیاری ہے۔ خاتون کہتی ہیں کہ برطانیہ میں ٹپ دینا اختیاری نہیں بلکہ لازمی ہے اور ویڈیو اچانک ختم ہو جاتی ہے۔
صارفین نے انڈین خاتون کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ایک صارف نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم یہ انگریز خاتون اتنی شائستہ کیوں ہے۔ میں اپنی آواز بلند کر دیتی اور واضح کر دیتی کہ اگر وہ مجھے باہر نہیں نکلنے دے گی تو میں خود نکلوں گی اور پولیس کو کال کروں گی۔
کئی صارفین نے کہا کہ یہ خاتون جہاں سے آئی ہے اسے واپس وہیں بھیج دیا جائے۔













