نصیبو لعل کا گانا اونچی آواز میں چلانے پر رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ، ’سزا کیا ہوگی‘

جمعرات 16 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں پولیس نے نصیبولعل کے گانے کو بلند آواز میں چلانے پر ایک رکشہ ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے ساؤنڈ سسٹمز (ریگولیشن) ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی کی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق، ڈرائیور نے سڑک پر عوامی مقام پر بلند آواز میں گانے بجائے جن کے بول تھے ’مینوں سوتی نوں جگا کے آپ سون لگا ای کی ظلم کمان لگا ایں‘۔ پولیس نے رکشہ میں نصب ساؤنڈ سسٹم کو ثبوت کے طور پر قبضے میں لے لیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر مختلف ردعمل دیتے نظر آتے ہیں کسی نے کہا کہ یہ بہت اچھا اقدام ہے تو کوئی اس کی سزا سے متعلق سوال کرتا نظر آیا۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ اس پر سزا کیا ہوگی؟

طارق ملک نے کہا کہ یہ ایک بہترین قدم ہے، رکشہ والے کسی بھی قانون قاعدے کو نہیں مانتے۔ خواتین کا سفر کرنا ایک مصیبت بنادیتے ہیں۔ رکشے میں اتنے بڑے بڑے سپیکر لگائے ہوتے ہیں۔

افی نامی صارف نے کہا کہ یہ بہت اچھا ہو رہا ہے لوگوں کو اس بارے شعور نہیں کہ آپ اپنے سکون کے لیے کسی کا سکون تباہ نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ گذشتہ ماہ لاہور میں بھی پیش آیا تھا جہاں پولیس نے ایک شہری کے خلاف اپنی گاڑی میں ساؤنڈ سسٹم پر بلند آواز میں ’جھانجر دی پاواں چھنکار‘ گانا چلانے پر مقدمہ درج کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی