ٹرمپ کا میکرون کے سن گلاسز پر طنز، عالمی رہنماؤں میں نئی بحث

جمعرات 22 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا مذاق اُڑایا، جنہوں نے ایک روز قبل ڈیووس میں اپنی تقریر کے دوران ہوا بازوں جیسے سن گلاسز پہن رکھے تھے۔

سوئٹزرلینڈ کے پہاڑی سیاحتی مقام ڈیووس میں ہونے والے سالانہ عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے کل صدر میکرون کو خوبصورت سن گلاسز کے ساتھ دیکھا۔ ’آخر یہ سب کیا ہو رہا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے چشمے سوشل میڈیا پر وائرل، قیمت کتنی؟

صدر میکرون کے دفتر کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ سیاہ اور عکاس سن گلاسز اس لیے پہنے تھے کیونکہ ان کی آنکھ کی ایک رگ پھٹ گئی تھی، حالانکہ تقریر ہال کے اندر ہو رہی تھی۔

میکرون کی تقریر کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہو گئی۔ کچھ صارفین نے انہیں خاص طور پر اس وقت وہ گرین لینڈ کے معاملے پر ٹرمپ پر تنقید کر رہے تھے، ’ٹاپ گن‘ اسٹائل اپنانے پر سراہا، جبکہ کچھ نے انہیں طنز کا نشانہ بھی بنایا۔

منگل کے روز اپنی تقریر میں فرانسیسی صدر نے یورپ کو دباؤ میں لانے کے لیے امریکا کی جانب سے نئے ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں کو ’بنیادی طور پر ناقابلِ قبول‘ قرار دیا۔ ان مجوزہ محصولات میں فرانسیسی شراب اور شیمپین بھی شامل ہیں، جن کا مقصد یورپ کو گرین لینڈ خریدنے پر آمادہ کرنا بتایا گیا۔

میکرون نے اس موقع پر اعلان کیا کہ فرانس ’غنڈہ گردی‘ کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہوگا۔

مزید پڑھیں: گرین لینڈ پر امریکی دباؤ مسترد، یورپ غنڈہ گردی کے آگے نہیں جھکے گا، فرانسیسی صدر میکرون

بدھ کے روز صدر ٹرمپ نے یورپ اور اس کے رہنماؤں پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے گرین لینڈ پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے طاقت کے استعمال کو مسترد تو کیا، تاہم یہ واضح کر دیا کہ وہ اس آرکٹک جزیرے کی ملکیت چاہتے ہیں۔

نیٹو کے رہنماؤں نے خبردار کیا ہے کہ گرین لینڈ کے حوالے سے ٹرمپ کی حکمتِ عملی اتحاد کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب ڈنمارک اور گرین لینڈ کی قیادت نے 57 ہزار نفوس پر مشتمل اس تذویراتی جزیرے پرامریکی موجودگی بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسپائیڈر مین میں آواز کا جادو جگانے والے وائس آرٹسٹ الیکزس اورٹیگا انتقال کرگئے

بسنت سے قبل لاہور کے فصیل بند شہر میں 346 غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی

واٹس ایپ کا نیا سخت سیکیورٹی فیچر متعارف،سب سے زیادہ فائدہ کن لوگوں کو ہوگا؟

آسٹریلیا نے اسلام کے خلاف نفرت انگیز تقریر پر اسرائیلی انفلوئنسر کی ویزا منسوخ کر دیا

کیا مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کی فوٹوگرافی کرنے پر عرفان احسن کو ستارۂ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا؟

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟