آصف زرداری کی میرےخلاف سازش والی اطلاع مصدقہ ہے، عمران خان

بدھ 1 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی یہ اطلاع مصدقہ ہے کہ آصف زرداری ان کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔

لاہور میں کارکنوں سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو ان کے ساتھ عدالت میں کھڑا کیا جائے تو وہ ان کے خلاف الزامات کی پوری کتاب پیش کر سکتے ہیں۔

سازش والے الزام پر آصف زرداری کی جانب سے قانونی نوٹس کا حوالہ دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عدالت الٹا سابق صدر سے پوچھ لے گی کہ ان کی کون سی ساکھ تھی جو متاثر ہوئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ ملک میں دہشت گردی اور مہنگائی کے ذمہ دار نہیں اور اس پر وہ جواب دہ اس صورت میں ہوتے اگر حکومت میں ہوتے۔

انہوں نے پشاور حملہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ تفتیش سے پہلےگورنر نے الیکشن ملتوی کرنےکا خط کیسے لکھ دیا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے افغانستان میں امن کے لیے طالبان سے مذاکرات کرانے میں سہولت کاری کی کیوں کہ امریکیوں کے انخلا پر افغانستان میں خانہ جنگی کا خطرہ تھا اور ایسی صورت میں پاکستان متاثر ہوتا۔

عمران خان نے بتایا کہ ان کے جنرل باجوہ سےکوئی اختلافات نہیں تھے اور وہ دونوں ایک پیج پر تھےجس کے باعث بہت سے اچھے کام ہوئے تاہم توسیع ملنے کے بعد باجوہ نےکہا احتساب سے پیچھے ہٹ جاؤ اور ان کے انکار پر اختلافات ہوٗے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جنرل باجوہ سے دوسرا اختلاف جنرل فیض کے مسئلہ پر ہوا کیوں کہ افغان بد امنی کے اثرات کا خدشہ تھا جس کے باعث وہ جنرل فیض کو عہدے پر رکھنا چاہتے تھے جبکہ سابق آرمی چیف اس کے مخالف تھے۔

عمران خان نے کہا کہ 30 سے 40 ہزار فائٹرز افغانستان میں تھے جس پر فیصلہ ہوا تھا کہ فورسز اور ارکان اسمبلی طے کریں گے کہ فائٹرز کو پاکستان میں کیسے آباد کیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکام نے اپنے 1100 ارب روپے کے کرپشن کیسز ختم کرالیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں میں ملک چلانے کی اہلیت نہیں تھی تو انہیں میری حکومت ختم نہیں کرنی چاہیے تھی جب کہ اب وہ پشاور  حملہ کو استعمال کرکے یہ الیکشن مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ کا پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کے لیے انڈین سپریم کورٹ میں درخواست دائر

ننھے ولاگر شیراز کا شاندار اقدام، سوشل میڈیا کی کمائی سے اسکول اپگریڈ کروا دیا

خیبرپختونخوا اسمبلی: خود قانون منظور کرکے اسی کے خلاف قرارداد بھی منظور، جانیے دلچسپ کہانی

سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم 15 ستمبر سے شروع ہوگی

’گوگل اے آئی خلاصہ گلے پڑگیا‘، آن لائن ٹریفک متاثر ہونے پر ببلشرز کا احجتاج

ویڈیو

خیبرپختونخوا اسمبلی: خود قانون منظور کرکے اسی کے خلاف قرارداد بھی منظور، جانیے دلچسپ کہانی

عمران خان کی پارٹی کو سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کی ہدایت، چند روز میں نیا لائحہ عمل دینے کا اعلان

عمران خان کے حکم پر علی امین گنڈاپور کا عجیب بہانہ، ایف بی آر نے بڑی آفر کردی

کالم / تجزیہ

قطر پر حملہ، چین کہاں ہے؟

نیا تھانیدار اور اندیشے

علیمہ خان پر انڈے، ظلم کی انتہا یا ابتدا؟