روس، یوکرین اور امریکا کے حکام کے درمیان پہلی بار براہ راست سہ فریقی مذاکرات کا اعلان

جمعہ 23 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ روس، یوکرین اور امریکا کے حکام کے درمیان پہلی بار سہ فریقی مذاکرات جمعہ اور ہفتہ کو ہوں گے، جب کہ امریکا روس کی جانب سے یوکرین پر مسلط کی گئی جنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں تیز کر رہا ہے۔

زیلنسکی نے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ڈیووس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد بتایا کہ یوکرین کے لیے سیکیورٹی ضمانتوں کی شرائط کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جبکہ جنگ کے بعد معاشی بحالی سے متعلق معاہدہ بھی تقریباً تیار ہے، جو کیف کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کا اہم حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: روس اور یوکرین کی جانب سے ایک دوسرے کے توانائی انفراسٹرکچرز پر شدید حملے

زیلنسکی کے مطابق یہ مذاکرات متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں ہوں گے اور انہیں امریکا، روس اور یوکرین کے درمیان پہلا باضابطہ سہ فریقی اجلاس قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک مثبت پیش رفت ہے، تاہم روس کی جانب سے ان مجوزہ مذاکرات پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے زیلنسکی سے ملاقات کو ‘اچھی’ قرار دیا، مگر جنگ کے خاتمے کی کوششوں کو ایک جاری عمل کہا۔ اس سے قبل امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے ڈیووس میں خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ روس اور یوکرین کے درمیان طویل مذاکرات میں کافی پیش رفت ہو چکی ہے اور اب صرف ایک مسئلہ باقی رہ گیا ہے، جس کے حل کے امکانات موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بعد ازاں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بات چیت کے لیے ماسکو روانہ ہوئے، جس کے بعد امریکی وفد ابو ظہبی جائے گا جہاں فوجی سطح کے ورکنگ گروپس کے تحت مزید مذاکرات ہوں گے۔

زیلنسکی کے مطابق یہ مذاکرات جمعہ اور ہفتہ تک جاری رہیں گے اور اسی دوران پہلی بار تینوں ممالک کے حکام ایک ہی میز پر بیٹھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بسنت کے رنگ فیشن مارکیٹ میں، پاکستانی برانڈز کی خصوصی کلیکشنز اور آفرز

 بسنت 2026 کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے