اغوا کاروں نے لاہور کے نجی کالج کے سی ای او کو رہا کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں نجی کالج کے سی ای او عابد وزیر کو نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کرلیا تھا، اغوا کاروں نے رہائی کے لیے 16 کروڑ روپے تاوان مانگا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن سے KIPS کے سی ای او عابد وزیر خان اغوا
اغوا کاروں نے عابد وزیر کو رہا کردیا ہے، مغوی کے مطابق ملزمان نے اسے اس شرط پر رہا کیا کہ وہ سی سی ڈی کو کچھ بھی نہ بتائے، اغوا کاروں نے کہا کہ تاوان نہ دیں بلکہ ہم سے بھی پیسے لے جائیں، اور انہیں بس پر بٹھا کر کرایہ بھی خود ادا کیا۔
عابد وزیر کے مطابق ملزمان نے یہ بھی کہا کہ سی سی ڈی کو صرف یہ بتایا جائے کہ کسی نے انہیں اغوا نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: اسکول کے باہر سے طالب علم اغوا، ویڈیو منظر عام پر آگئی
ادھر سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ڈی کی کارروائیوں کی بدولت صوبے میں سنگین جرائم 65 فیصد کم ہوگئے ہیں، ملزمان کے قریب پہنچ چکے ہیں اور انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔













