لاہور: اسکول کے باہر سے طالب علم اغوا، ویڈیو منظر عام پر آگئی

منگل 31 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دن دہاڑے اسکول کے باہر سے طالب علم کو اغوا کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ ستوکتلہ، جوہر ٹاوٴن کی حدود میں پیش آیا۔ اغوا کار اسکول کے سامنے سے طالب علم کو زبردستی کار میں بٹھا کرلے گئے۔ اغوا کاروں نے طالب علم پر تشدد بھی کیا۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مغوی اسکول کے سامنے موٹرسائیکل پر بیٹھا ساتھ کھڑے ایک لڑکے سے بات چیت میں مصروف ہے، اسی اثنا میں ایک موٹرسائیکل سوار پیچھے سے آکر اس کی موٹر سائیکل کو ٹکر مارتا ہے، مغوی اپنی موٹر سائیکل سے اتر کر اسے پکڑنے کی کوشش کرتا ہے، اسی لمحے 5 سے 6 مسلح ملزمان مغوی کو آکر دبوچ لیتے ہیں اور اسے زبردستی کار میں بٹھا کر اغوا کر کے لے جاتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح ملزمان طالب علم کی مدد کےلیے قریب آنے والے افراد کو اسلحہ دکھا کر ڈرا دھمکا رہے ہیں، طالب علم کافی دیر تک مزاحمت کرتا رہا تاہم پولیس موقع پر نہیں پہنچی اور اسلحے کے خوف سے قریب موجود شہری بھی اس کے قریب نہ آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے اغوا کاروں کی تلاش کے لیے شہر بھر میں الرٹ جاری کردیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے سی سی ٹی وی ویڈیوز سے مدد لی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا پر زیر گردش اطلاعات کے مطابق مغوی نوجوان کا نام ارحم ہے جسے مخالفین نے تایا کے قتل کیس کی پیروی کرنے پر اغوا کیا ہے، اغوا کاروں میں مصطفی اور منشا ٹلی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ میں طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 3 زخمی

پاکستان جنوبی افریقہ انڈر 19 ویمنز ٹی 20 سیریز: تمام میچز میں مفت داخلے کا اعلان

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے آئندہ 2 سال کے لیے سربراہی سنبھال لی

19 سالہ چینی طالب علم نے 28 کروڑ روپے کی جائیداد بچپن کے دوست کے نام کر دی

وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

ویڈیو

’چاہتا ہوں یہ چیزیں نہ ہوں، پارٹی کارکنان سکون کا سانس لیں‘، وسیم اختر کا خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی لفظی جنگ پر ردعمل

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ