امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت حالیہ مہینوں میں مسلسل زیرِ بحث رہی ہے اور اب رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ اس بات پر بھی غور کرنے لگے ہیں کہ تاریخ انہیں کس انداز میں یاد رکھے گی۔ اگرچہ ٹرمپ خود بارہا اپنی صحت کو بہترین قرار دیتے رہے ہیں، تاہم امریکی میڈیا اور وائٹ ہاؤس ذرائع کے مطابق بڑھتی عمر کے ساتھ یہ سوال ان کے ذہن میں زیادہ نمایاں ہو گیا ہے۔
Trumps Health: Does not take a genius looking at these pictures if it were anyone they would being in the hospital getting a full checkout given they are taking 6 aspirin a day and took an MRI with no public comment. Slurred speech in Davos and memory loss referring to Iceland.. pic.twitter.com/x2CHwehFsf
— Scootter (@ScooterJMiller) January 23, 2026
نیو یارک میگزین کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ، جو جلد 80 برس کے ہو جائیں گے، اب اپنی سیاسی اور ذاتی وراثت کے بارے میں سوچنے لگے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ایک سینیئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں زیرِ تعمیر بال روم بھی دراصل ’یہاں کوئی نشان چھوڑنے‘ کی سوچ کا حصہ ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے ٹرمپ کو ایک غیر معمولی توانائی کے حامل صدر کے طور پر پیش کیا جاتا رہا ہے۔ ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر کے مطابق ٹرمپ کی یادداشت، توانائی اور کام کرنے کی صلاحیت ایک عام انسان سے کہیں زیادہ ہے۔

تاہم رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ نے بالوں کو سنہری رنگ میں رنگوانا چھوڑ دیا ہے اور اب انہیں قدرتی طور پر سفید ہونے دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک سینیئر اسٹاف ممبر نے انکشاف کیا کہ ٹرمپ کی سماعت اب پہلے جیسی نہیں رہی۔
ایک موقع پر ٹرمپ اپنے والد کی صحت کے حوالے سے سوال کے جواب میں ’الزائمر‘ کا لفظ بھی یاد نہ رکھ سکے۔ ان کے بیٹے ایرک ٹرمپ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ توہم پرست ہیں، موت کے بارے میں سوچنا پسند نہیں کرتے اور حال پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں، مستقبل پر کم غور کرتے ہیں۔ ان کے مطابق ٹرمپ کا یقین ہے کہ ان کے پاس ابھی کئی سال باقی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:’امریکی صدر ٹرمپ انتقال کرگئے’ دعوے اور تصاویر وائرل ہونے لگیں
دوسری جانب سوشل میڈیا پر بعض افراد، جنہیں ماہرین ’آرم چیئر فزیشنز‘ قرار دیتے ہیں، حالیہ جسمانی علامات اور بیانات کی بنیاد پر صدر کی صحت کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے گزشتہ سال بتایا تھا کہ انہوں نے ایک ’کامل‘ ایم آر آئی ٹیسٹ کروایا، تاہم بعد میں اعتراف کیا کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ جسم کے کس حصے کا اسکین ہوا۔ بعد ازاں ان کے معالج نے وضاحت کی کہ یہ دراصل سینے اور پیٹ کا سی ٹی اسکین تھا۔
🚨 REPORT: Donald Trump has reportedly stopped dyeing his hair, with a senior staffer saying the president is conceding to age. pic.twitter.com/FBgV3EUdB9
— Frost (@FrostArticle) January 28, 2026
وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ کے ہاتھوں پر پڑنے والے نیل بار بار مصافحہ کرنے اور زیادہ مقدار میں اسپرین کے استعمال کے باعث ہیں۔ صدر روزانہ 325 ملی گرام اسپرین لیتے ہیں، جو عام طور پر تجویز کردہ مقدار سے زیادہ ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ 14 جون کو 80 برس کے ہو جائیں گے، اور ایسے میں ان کی صحت، طرزِ قیادت اور یہ سوال کہ تاریخ انہیں کس نام سے یاد رکھے گی، امریکی سیاست میں ایک اہم موضوع بنتا جا رہا ہے۔













