تھائی لینڈ نے جنگلی ہاتھیوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک بے مثال اقدام کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: ’سیریل کلر ہاتھی‘ نے ماہ رواں میں 20 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا
ملک کے وائلڈ لائف کنزرویشن حکام نے بدھ کو بتایا کہ ملک میں پہلی بار جنگلی ہاتھیوں کو مانع حمل ویکسین دی گئی۔
وائلڈ لائف کنزرویشن آفس کی ڈائریکٹر سکھی بونسانگ کے مطابق سوموار کو جنوب مشرقی صوبہ ترات میں 3 مادہ ہاتھیوں کو ویکسین دی گئی۔

اس اقدام کی ضرورت اس لیے محسوس کی گئی کہ ملک کے 5 مشرقی صوبوں میں ہاتھیوں کی سالانہ پیدائش کی شرح تقریباً 8 فیصد ہے جبکہ دیگر علاقوں میں یہ شرح 3 فیصد ہے۔
مزید پڑھیے: بھارت میں جنگلی ہاتھیوں کی آبادی میں 25 فیصد کمی، وجوہات کیا ہیں؟
ویٹرینری ڈاکٹرز اور حکام نے ہاتھیوں کو ڈارٹ گن کے ذریعے بغیر نشہ کے ویکسین دی اور مزید 15 خوراکیں ملک کے دیگر ہاتھیوں کو دی جائیں گی تاکہ اس سال کی بارشوں کے موسم شروع ہونے سے پہلے آبادی کو کنٹرول کیا جا سکے۔
اعداد و شمار کے مطابق تھائی لینڈ میں جنگلی ہاتھیوں کی تعداد سنہ 2015 میں 334 تھی جو گزشتہ سال تقریباً 800 تک پہنچ گئی جبکہ کیپٹیوٹی میں اور ہزاروں ہاتھی موجود ہیں۔
ہاتھیوں کی بڑھتی ہوئی آبادی انسانوں کے لیے خطرہ بھی بن گئی ہے۔ سنہ 2012 کے بعد تقریباً 200 انسانی ہلاکتیں اور 100 ہاتھیوں کی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں: سری لنکا میں ہاتھی تیزی سے مرنے لگے، سبب کیا ہے؟
تھائی لینڈ کے قومی جانور ایشین ہاتھی کو عالمی سطح پر خطرے سے دوچار قرار دیا گیا ہے۔













