2 سالہ اسنوکر کھلاڑی نے ٹرک شاٹس کے عالمی ریکارڈ قائم کردیے

بدھ 28 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کے شہر مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے 2 سالہ بچے نے اسنوکر ٹیبل پر حیران کن ٹرک شاٹس دکھا کر 2 عالمی ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جوڈ اوونز نے 2 سال اور 261 دن کی عمر میں اسنوکر ڈبل پاٹ بنا کر دنیا کے کم عمر ترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا 11 سالہ شہزادی شارلٹ سب سے پر اعتماد کم عمر شاہی شخصیت بنتی جا رہی ہیں؟

ڈبل پاٹ اس شاٹ کو کہا جاتا ہے جس میں کیو بال کے ایک ہی وار سے 2 گیندیں مختلف پاکٹس میں چلی جائیں۔ اس کے علاوہ جوڈ نے 2 سال اور 302 دن کی عمر میں پول بینک شاٹ بنا کر ایک اور عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا، جس میں کیو بال ریلز سے ٹکرا کر گیند کو پاکٹ میں پہنچاتی ہے۔

جوڈ کے والد لیوک اوونز نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ ان کے بیٹے کی صلاحیت اس وقت ہی واضح ہوگئی تھی جب اس نے 2 سال کی عمر میں پہلی بار گیند پر شاٹ کھیلا۔ کم عمری کے باعث اسے فل سائز اسنوکر ٹیبل پر کھیلنے میں مشکلات کا سامنا تھا، جس کے لیے مختلف مقامات پر بار اسٹولز کا سہارا لیا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان نے ٹوتھ پک سے 17 فٹ بلند ایفل ٹاور بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

لیوک اوونز کا کہنا تھا کہ بعد ازاں انہوں نے ایک خاص اسٹول کا بندوبست کیا جو ابتدا میں کھانا پکانے کے لیے استعمال ہوتا تھا، مگر پھر اسے جوڈ کے اسنوکر شاٹس کے لیے استعمال کیا جانے لگا۔

جب جوڈ سے پوچھا گیا کہ اس کے اور اس کے والد کے درمیان میچ ہو تو کون جیتے گا، تو اس نے فوراً جواب دیا کہ میں۔ لیوک اوونز نے کہا کہ اگرچہ ان کا بیٹا فی الحال انہیں شکست نہیں دے سکتا، تاہم آئندہ چند برسوں میں یہ ممکن ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی رکشہ ڈرائیور نے بھارتی مارشل آرٹسٹ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جوڈ دنیا کا کم عمر ترین اسنوکر کھلاڑی بھی بن چکا ہے جس نے اسنوکر اسپانسرشپ حاصل کی، جبکہ اس نے 2025 یو کے اسنوکر چیمپئن شپ میں خصوصی واک آؤٹ اپیئرنس بھی دی۔

لیوک اوونز نے بتایا کہ جوڈ کی ملاقات معروف پروفیشنل اسنوکر کھلاڑی جمی وائٹ، جان پیروٹ اور کائرن ولسن سے بھی ہو چکی ہے، جنہوں نے اس کی غیر معمولی صلاحیتوں کو سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈپریشن اور انگزائٹی خواتین کو بیماری کے خطرے کے قریب لے جا رہی ہیں

عمران خان کے آنکھوں کے علاج سے متعلق ذاتی معالج ڈاکٹر خرم مرزا کا اہم بیان سامنے آ گیا

صدر زرداری کا قومی کرکٹ ٹیم کی فتح پر اظہارِ مسرت

برطانیہ: جنسی جرائم اور ڈکیتی کے کیسز میں تاریخی اضافہ

اداکارہ علیزے شاہ کا معروف گلوکارہ شازیہ منظور پر بے ایمانی کا الزام

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی