راولپنڈی، اسلام آباد میں یکساں اذان و نماز کے لیے جلد عمل درآمد کا آغاز، وفاقی وزیر مذہبی امور کا اعلان

جمعرات 29 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت جمعرات کو وزارت مذہبی امور میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں یکساں اوقات اذان اور نماز کے لیے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام مکاتبِ فکر کے جید علما، مشائخ عظام اور تاجر برادری کے نمائندوں نے ’نظامِ صلوٰۃ‘ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور فیصلہ کیا کہ یکساں اذان اور نماز کا کلینڈر جلد جاری کیا جائے گا اور باقاعدہ عمل درآمد شروع ہو گا۔

وفاقی وزیر نے اجلاس کے آغاز میں کہا کہ پچھلی حکومت میں یکساں اذان اور نماز کا نفاذ ہوا تھا، لیکن حکومتوں کی تبدیلی کے باعث عمل درآمد رک گیا۔ اب ہم اتفاقِ رائے سے اس سفر کو آگے بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں یکساں اذان اور جماعت کے آغاز کے اثرات چاروں صوبوں، بشمول گلگت بلتستان تک محسوس کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: حج کوٹہ 2 لاکھ 30 ہزار کرنے کے لیے سعودی حکام سے رابطے میں ہیں، وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف

انہوں نے بتایا کہ وزارت مذہبی امور یکساں اذان اور جماعت کے لیے قانون سازی پر کام کر رہی ہے اور آج کے اجلاس کی مشاورت مستقبل میں نماز باجماعت کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔

وفاقی سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر ساجد محمود چوہان نے دفاتر اور تجارتی مراکز میں نماز اور وضو کی سہولیات کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اجلاس میں علما اور تاجروں کی اتفاق رائے مثالی ہے، جسے عملی سطح پر آگے بڑھانا ضروری ہے۔

ممبر مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی ضمیر احمد ساجد نے کہا کہ نماز اور اذان کا ایک وقت اپنانا چاہیے تاکہ ہر طبقہ خوش دلی سے شامل ہو سکے، اور پہلے نمازِ جمعہ سے اس منصوبے کا آغاز کرکے باقی نمازوں تک مرحلہ وار بڑھایا جائے۔

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر چوہدری کاشف نے کہا کہ ایک مضبوط اور منظم ماحول نماز کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا، اور اسلام آباد کی دوکانیں رضا کارانہ طور پر نماز کے وقت بند کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے تمام الیکٹرانک میڈیا پر 5 نمازوں کی اذان نشر کرنے کی بھی ضرورت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: مذہب کے نام پر دہشتگردی اسلام کے خلاف ہے، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف

نظامِ صلوٰۃ کمیٹی کے اراکین اور جید علما نے یکساں اذان اور نماز کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا، اور کہا کہ دنیاوی معاملات میں اتحاد کی طرح عبادت میں بھی یکجہتی ضروری ہے، جس سے قوم میں اتحاد اور یگانگت کا پیغام جائے گا۔ علما نے مساجد میں خواتین کے لیے جگہ مختص کرنے اور محکمہ اوقاف کی جانب سے مساجد کی تزئین و آرائش کے لیے فنڈز فوری جاری کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مشاورتی اجلاس میں مولانا سید چراغ الدین شاہ، مفتی ضمیر احمد ساجد، مولانا عبدالرزاق حیدری، مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر چوہدری محمد کاشف، نائب صدر پاکستان بزنس فورم ضیا احمد راجا، علامہ سجاد نقوی، محمد شبیر علی خان، مولوی عبدالحکیم، پیر محمد ممتاز ضیا نظامی، علامہ ریاض الحق چشتی، مفتی عبدالسلام جلالی، مفتی جمیل الرحمن فاروقی، قاری محبوب الرحمن، قاری محمد یوسف، ڈائریکٹرز مذہبی امور حافظ عبدالقدوس، سجاد حیدر، ڈاکٹر شاہد الرحمن اور ڈاکٹر محبوب الرحمن شریک تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟