تحریکِ انصاف کی قیادت کی آج سپریم کورٹ آمد کے پیشِ نظر عدالتِ عظمیٰ کی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سپریم کورٹ کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے 3 اہم فیصلوں کیخلاف نظرثانی درخواستیں دائر کر دیں
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری سپریم کورٹ کی عمارت، داخلی و خارجی راستوں اور اطراف کے علاقوں میں تعینات کر دی گئی ہے۔
بہت اہم۔۔
9:15
سپریم کورٹ کے باہر کی تازہ ترین صورتحال۔۔۔ pic.twitter.com/EiyjeJyA74— Sadaqat Saqi (@sadaqatsaqi05) January 30, 2026
دوسری جانب فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکار بھی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں، سیکیورٹی اقدامات کے تحت قیدی وین بھی سپریم کورٹ پہنچا دی گئی ہے۔
تحریکِ انصاف کی قیادت نے آج سپریم کورٹ آنے کا باقاعدہ اعلان کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں: ناکافی ثبوتوں کے باعث سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم کو بری کر دیا
پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت سپریم کورٹ آمد کے دوران بانیٔ تحریکِ انصاف سے ملاقات کی اجازت کے لیے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو باضابطہ درخواست پیش کرے گی۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے الرٹ ہیں۔













